وزارت بحری امور کا کراچی کوسٹل کمپری ہنسیو ڈویلپمنٹ زون قائم کرنیکا منصوبہ

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی :وزارت بحری امور نے سی پیک کے تحت کراچی کے لیے کوسٹل کمپری ہنسیو ڈویلپمنٹ زون قائم کرنیکا منصوبہ بنایا ہے۔

اس ضمن میں وفاقی وزیر برائے بحری امور سید علی حیدر زیدی نے کہا کہ کے سی سی ڈی زیڈ منصوبہ ملک کے لیے گیم چینجر ثابت ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد اور بیجنگ میں منعقد سی پیک پر 10ویں جوائنٹ کوآپریشن کمیٹی کے اجلاس میں منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

دونوں ممالک نے کراچی کوسٹل کمپری ہنسیو ڈویلپمنٹ زون کو سی پیک میں شامل کرنے پر اتفاق کیا،یہ منصوبہ بحری امور کی وزارت کا ایک بہترین اقدام ہے۔

منصوبہ کراچی کو ایک انتہائی جدید شہری انفراسٹرکچر زون فراہم کرے گا،جس سے کراچی دنیا کے سر فہرست بندرگاہوں میں شامل ہوگا۔انہوں نے کہا کہ منصوبہ کے پی ٹی کے ساتھ شراکت میں براہ راست چینی سرمایہ کاری پر بنایا جائے گا۔

مزید پڑھیں:بھارت سے سمندری طوفان نے کراچی کا رخ کرلیا، سیلاب کا خدشہ، الرٹ جاری

منصوبے کی متوقع سرمایہ کاری تقریبا 3.5 بلین ڈالر ہے۔منصوبہ آس پاس کی کچی آبادیوں میں رہنے والے 20 ہزار سے زائد خاندانوں کو رہائشی آبادکاری بھی فراہم کرے گا۔

علی زیدی نے کہا کہ کے سی سی ڈی زیڈ عالمی سرمایہ کاروں کے لیے بھی بہت فائدے مند ثابت ہوگا۔منصوبہ دونوں برادر ممالک کے درمیان ترقی اور صنعتی تعاون کو نمایاں طور پر بڑھا دے گا۔

Related Posts