اچھی شہرت کے حامل افسر شکیل احمد منگنیجو EOBI کے چیئرمین مقرر

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اچھی شہرت کے حامل افسر شکیل احمد منگنیجو EOBI کے چیئرمین مقرر
اچھی شہرت کے حامل افسر شکیل احمد منگنیجو EOBI کے چیئرمین مقرر

کراچی : وفاقی حکومت نے شکیل احمد منگنیجو کو چیئرمین ای او بی آئی مقرر کردیا۔کیبینٹ سیکریٹریٹ اسٹبلشمنٹ ڈویژن، حکومت پاکستان کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن نمبر PF(751)/E-5(PAS)مورخہ 24 ستمبر 2021ء کے تحت پاکستان ایڈمںنسٹریٹیو سروس کے گریڈ 21 کے ایک باصلاحیت افسر شکیل احمد منگنیجو، جواس وقت پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (PNSC)، زیر نگرانی وزارت میری ٹائم کے چیئرمین کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں، کو ڈیپوٹیشن پر ایک برس کی مدت تک یا باقاعدہ چیئرمین کی تقرری ہونے تک ای او بی آئی کا چیئرمین مقرر کردیا ہے ۔

شکیل احمد منگنیجو نے 1996ء میں سرکاری ملازمت اختیار کی تھی اور وہ وفاقی و صوبائی حکومتوں کے مختلف محکموں میں اہم اور ذمہ دار عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں ۔ شکیل احمد منگنیجو ایک انتہائی اعلیٰ تعلیم یافتہ اور انتہائی تجربہ کار اور پیشہ ورانہ مہارت کے حامل افسر ہیں اور انہوں نے 1996ء میں مقابلہ کے امتحان میں کامیابی کے بعد سرکاری ملازمت میں شمولیت اختیار کی تھی۔ شکیل احمد منگنیجو دنیا کے ایک نامور تعلیمی ادارہ لندن اسکول آف اکنامکس، برطانیہ سے منیجمنٹ اور معاشیات کے مضامین میں ماسٹر ڈگریوں کے ساتھ ساتھ قانون اور سول انجینئرنگ کے شعبوں میں بھی ڈگریوں کے حامل ہیں ۔

علاوہ ازیں آپ ایکونومیٹرکس، منیجریل فنانس، گلوبل فنانس اور اسیٹس ویلیویشن میں گریجویٹ سطح کے کورسوں میں شرکت کے علاوہ مقامی اور بین الاقوامی سطح کے پیشہ ورانہ کورسوں، ورکشاپس اور کانفرنسوں میں بھی شرکت کرچکے ہیں اور پبلک ایڈمنسٹریشن، فنانشل منیجمنٹ، پبلک پروکیورمنٹ، کریمنل ایڈمنسٹریشن اور ہیومن ریسورس منیجمنٹ کے شعبوں میں وسیع تجربہ اور مہارت کے حامل ہیں ۔آپ پاکستان ری انشورنس کمپنی کے سی ای او کے عہدہ پر فائز رہنے کے علاوہ صوبہ سندھ میں سیکریٹری داخلہ، سیکریٹری سماجی بہبود،سیکریٹری امپلیمنٹیشن، اسپیشل سیکریٹری فنانس، منیجنگ ڈائریکٹر پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی، اور ماضی میں وفاقی حکومت کے محکموں ای او بی آئی کے ڈائریکٹر جنرل انوسٹمنٹ اور ڈائریکٹر فنانس ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

شکیل احمد منگنیجو کے پاس آج کل ڈائریکٹر جنرل پورٹس اینڈ شپنگ کا اضافی چارج بھی ہے ۔ آپ نیشنل انوسٹمنٹ ٹرسٹ، پاکستان اسٹیل فیبریکیٹنگ کمپنی، پی آئی ڈی سی اور ای او بی آئی کی ذیلی رئیل اسٹیٹ اور انوسٹمنٹ کمپنی پرائماکو اور انشورنس کمپنی سہارا کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں بھی شامل رہے ہیں ۔آج کل شکیل احمد منگنیجو بورڈ آف گوادر پورٹ اتھارٹی اور کراچی پورٹ ٹرسٹ کے بورڈ کے رکن کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے رہے ہیں۔

شکیل احمد منگنیجو پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف کارپوریٹ گورننس(PICG) کے سند یافتہ ڈائریکٹر بھی ہیں ۔امید کی جاتی ہے کہ اصول پرست اور اچھی ساکھ کے حامل شکیل احمد منگنیجو کے چیئرمین ای او بی کی حیثیت سے مختصر دور میں ان کے وسیع معاشی اور انتظامی اور بیش بہا تجربہ کی بدولت ای او بی آئی جیسا قومی فلاحی ادارہ موجودہ  بدانتظامی اور گھمبیر صورت حال سے نکل کر ایک بار پھر ملک کے لاکھوں محنت کشوں کے فوائد اور اپنے قیام کے بنیادی مقاصد کی جانب گامزن ہو جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : سکھر: مختلف محکموں سے نکالے گئے ملازمین کا اپنے مطالبات کے حق میں مظاہرہ

Related Posts