حکومت ملک میں کھیلوں کے فروغ کے لئے اقدامات کر رہی ہے، صدر عارف علوی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حکومت ملک میں کھیلوں کے فروغ کے لئے اقدامات کر رہی ہے، صدر عارف علوی
حکومت ملک میں کھیلوں کے فروغ کے لئے اقدامات کر رہی ہے، صدر عارف علوی

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں کھیلوں کے فروغ کے لئے اقدامات کر رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی سے ٹوکیو پیرا اولمپکس میں پاکستان کیلئے پہلا گولڈ میڈل جیتنے والے پاکستانی ایتھلیٹ حیدر علی نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی روابط ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے  بھی شرکت کی۔

 صدر مملکت نے ٹوکیو پیرا اولمپکس (اگست-ستمبر 2021 ء ) میں گولڈ میڈل حاصل کرنے پر حیدر علی کو مبارکباد پیش کی۔

ان کا کہنا تھا کہ  حیدر علی نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرکے ملک و قو م کا نام روشن کیا۔

صدر مملکت نے حوصلہ افزائی کیلئے حیدر علی کو 25 لاکھ روپے کا انعامی چیک بھی پیش کیا۔

صدر عارف علوی کا کہنا تھا کہ  امید ہے کہ  آپ مستقبل میں اس سے بھی بہتر کارکردگی دکھائیں گے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا مزید کہنا تھا کہ  خصوصی افراد کو ملک کا فعال شہری بنانے کیلئے ہنر اور تعلیم دینے کی ضرورت ہے ۔

 اس موقع پر وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی روابط ڈاکٹر فہمیدہ مرزا  کا کہنا تھا کہ کھیلوں کی نئی پالیسی میں خصوصی افراد کو بھی شامل کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : اے وی ایل سی کی کامیاب کارروائیاں، 3 کار لفٹرز اور 2 موٹرسائیکل لفٹرز گرفتار

Related Posts