اسٹاک مارکیٹ،سرمایہ کاروں کے 41ارب ڈوب گئے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج،سرمایہ کاروں کے 41ارب روپے سے زائد ڈوب گئے
پاکستان اسٹاک ایکسچینج،سرمایہ کاروں کے 41ارب روپے سے زائد ڈوب گئے

کر اچی:سرمایہ کاروں اور مالیاتی اداروں کی مارکیٹ عدم دلچسپی اور نئی سرمایہ کاری کا سلسلہ رکنے کی وجہ سے پاکستان اسٹاک مارکیٹ پیر کا روبار کے پہلے ہی دن مندی کی لپیٹ میں آ گئی۔

کے ایس ای100انڈیکس 46600پوائنٹس سے گھٹ کر46500پوائنٹس پر آگیا جبکہ مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 41ارب روپے سے زائد ڈوب گئے جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 81کھر ب روپے سے گھٹ کر 80کھرب روپے کی کم ترین سطح پر آگیا جبکہ مندی کے سبب 71.28فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ پیرکو کاروبار کے آغاز سے ہی دبا کا شکار رہی،منافع خوری کی خاطر فروخت کے دبا اور سرمائے کے انخلاسے ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر انڈیکس 46200پوائنٹس کی پست ترین سطح پر بھی دیکھا گیا تھا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو کے ایس ای100انڈیکس میں 107.87پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس سے انڈیکس 46636.08پوائنٹس سے کم ہو کر46528.21پوائنٹس ہو گیا اسی طرح 58.36پوائنٹس کمی سے کے ایس ای30انڈیکس 18480.32پوائنٹس سے کم ہو کر18421.96پوائنٹس پر بند ہوا۔

کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 32010.20پوائنٹس سے گھٹ کر31860.27پوائنٹس پر آگیا۔کاروباری مندی کی وجہ سے مارکیٹ کے سرمائے میں 41ارب98کروڑ62لاکھ74ہزار565روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے انڈیکس81کھرب35ارب38کروڑ7لاکھ24ہزار194روپے سے کم ہو کر80 کھرب 93 ارب 39 کروڑ 44 لاکھ 49 ہزار 629روپے رہ گیا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو 8ارب روپے مالیت کے19کروڑ47لاکھ20ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ گذشتہ جمعہ کو16ارب روپے مالیت کے 38کروڑ72لاکھ92ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو مجموعی طور پر 512کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے135کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،365میں کمی اور12کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

کاروبا ر کے لحاظ سے ٹیلی کارڈ لمیٹڈ1کروڑ98لاکھ،ورلڈ کال ٹیلی کام1کروڑ33لاکھ،بائیکو پیٹرولیم 1کروڑ13لاکھ،ٹی آر جی پاک لمیٹڈ 9لاکھ97ہزار اور ٹی پی ایل پراپرٹیز9لاکھ 53ہزار حصص کے سودو ں سے سرفہرست رہے۔

Related Posts