وزیراعظم کا کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات کے نتائج پر تشویش کا اظہار، تفصیلی رپورٹ طلب کرلی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیراعظم کا کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات کے نتائج پر تشویش کا اظہار، تفصیلی رپورٹ طلب کرلی
وزیراعظم کا کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات کے نتائج پر تشویش کا اظہار، تفصیلی رپورٹ طلب کرلی

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات کے نتائج پر اجلاس ہوا ہے ، جس میں وفاقی وزرا، پارٹی قیادت اور ذمہ داروں نے شرکت کی۔

وزیراعظم عمران خان نے اجلاس کے دوران پنجاب کے بیشتر علاقوں میں کنٹونمنٹ انتخابات کے نتائج پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں کنٹونمنٹ انتخابات میں تحریک انصاف کی کارکردگی پرغور کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ کنٹونمنٹ انتخابات کے نتائج سے متعلق تفصیلی رپورٹ دی جائے اور جنوبی، وسطی اور شمالی پنجاب کی الگ الگ رپورٹ بنائی جائیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کل لاہور میں بھی اجلاس کی صدارت کریں گے۔

خیال رہے کہ اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) نے کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات میں پنجاب میں میدان مارلیا۔

صوبہ پنجاب کے مختلف کنٹونمنٹ بورڈ  کے تمام 113 وارڈز کے غیر سرکاری نتائج  کے مطابق ن لیگ 51 نشستوں کے ساتھ سب سے آگے رہی۔

آزاد امیدوار 32،پی ٹی آئی 28 ، جماعت اسلامی 2 وارڈز میں کامیاب ہوئی جبکہ پیپلز پارٹی ایک بھی نشست حاصل نہ کر سکی۔

یہ بھی پڑھیں : وزیراعظم اور روسی صدر کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال

Related Posts