پی ٹی آئی صرف بے روزگاری اور مہنگائی کرنے میں کامیاب ہوئی، ناصرحسین شاہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ٹی آئی صرف بے روزگاری اور مہنگائی کرنے میں کامیاب ہوئی، ناصرحسین شاہ
پی ٹی آئی صرف بے روزگاری اور مہنگائی کرنے میں کامیاب ہوئی، ناصرحسین شاہ

کراچی:وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ مرتضیٰ وہاب ایڈمنسٹریٹر شوق سے نہیں بنے بڑی ذمے داری ہے، اسد عمر معقول آدمی ہیں لیکن جہاں وہ بیٹھ جاتے ہیں وہاں کا اثر آجاتا ہے۔

میڈیا سے گفتگو صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ہم نے آر او اور فلٹریشن پلانٹس کا پروگرام شروع کررکھا ہے، عوام کو صاف پانی کی فراہمی حکومت کی ذمے داری ہے۔

پانی کے حوالے سے بہت سے منصوبوں پر کام جاری ہے، پی ٹی آئی صرف بے روزگاری اور مہنگائی کرنے میں کامیاب ہوئی۔ناصر شاہ نے کہاکہ لوگ اذیت میں ہیں، آٹا، چینی سمیت ہر چیز کی قیمت آسمان پر ہے، مہنگائی سے عوام شدید پریشان ہیں یہ حکومت کی کارکردگی ہے۔

آج عام آدمی حکومتی کارکردگی کی وجہ سے پریشان ہے، پی ٹی آئی حکومت نے معیشت کا بیڑ ہ غرق کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مرتضیٰ وہاب نے کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا وصولی کیلئے نظام لارہے ہیں، بارشوں کے دوران ایڈمنسٹریٹر کراچی 24 گھنٹے سڑکوں پر تھے۔

مزید پڑھیں: لگتا ہے الیکشن کمیشن کی غیر اخلاقی ویڈیو پی پی کے ہتھے لگ گئی، خرم شیر زمان

مرتضیٰ وہاب ایڈمنسٹریٹر شوق سے نہیں بنے بڑی ذمے داری ہے، کراچی کا بیٹا ایڈمنسٹر یٹر ہے اس کا قصور بس یہ ہے کہ وہ جیالا ہے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ لائنوں میں گندا پانی آنے کا معاملہ بھی وفاق پر ڈال دیا گیا، اسد عمر معقول آدمی ہیں لیکن جہاں وہ بیٹھ جاتے ہیں وہاں کا اثر آجاتا ہے۔

Related Posts