حکومت کا دسویں اور بارہویں کے تمام طلبا کو پاس کرنے کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حکومت کا دسویں اور بارہویں کے تمام طلبا کو پاس کرنے کا فیصلہ
حکومت کا دسویں اور بارہویں کے تمام طلبا کو پاس کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: کورونا وائرس کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے باعث حکومت نے دسویں اور بارہویں کلاس کے تمام طلبا کو پاس کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیمی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دسویں اور بارہویں کلاس کے تمام طلبہ کو پاس کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کے باعث فوری طور پر امتحانات لینا ممکن نہیں ہے۔ فیل ہونے والے طلبا کو رعایتی 33 نمبرز دے کر پاس کیا جائے گا۔ اہم اعلان سندھ حکومت کے فیصلہ کو دیکھتے ہوئے کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ میٹرک اورانٹرمیڈیٹ کے امتحانات سال میں 2 بار ہوں گے، امتحانات کو سپلیمنٹری امتحانات کا نام نہیں دیا جائے گا، آئندہ سال میٹرک امتحانات مئی، جون میں ہوں گے، آئندہ سال نیا سیشن اگست سے شروع کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں کورونا سے 12 لاکھ 7 ہزار افراد متاثر، 26 ہزار 787 جاں بحق

دوسری جانب واضح رہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 67 افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، جس کے بعد اموات کی تعداد 26 ہزار 787 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 7 ہزار 508 ہوگئی۔

Related Posts