شہرام چنگیزی امریکی اوپن 9بال پول چیمپین شپ میں شریک پہلے پاکستانی بن گئے

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شہرام چنگیزی امریکی اوپن 9بال پول چیمپین شپ میں شریک پہلے پاکستانی بن گئے
شہرام چنگیزی امریکی اوپن 9بال پول چیمپین شپ میں شریک پہلے پاکستانی بن گئے

پاکستان کے مشہورومعروف اسنوکر کے کھلاڑی شہرام چنگیزی امریکی اوپن 9 بال پول چیمپین شپ میں شرکت کرے والے واپہلے پاکستانی بن گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شہرام چنگیزی نے اسنوکر کی دنیا میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں اور اب یو ایس اوپن 9 بال پول چیمپین شپ میں شرکت کرنے والے پہلے پاکستانی کا اعزاز بھی حاصل کر لیا۔

امریکی اوپن 9 بال پول چیمپین شپ میں عامی پروفیشنل اسنوکر چیمپین جوڈ ٹرمپ بھی شریک ہوں گے۔ ایونٹ میں 100 سے زائد ممالک کے 256 پلیئرز شرکت کریں گے جو 13 ستمبر سے شروع ہوگا۔

اس حوالے سے اسنوکر پلیئر شہرام چنگیزی کا کہنا ہے کہ میگا ایونٹ میں پاکستان کی نمائندگی میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔ ایمچور اسنوکر کے ساتھ پروفیشنل پول مقابلوں کو بھی سپورٹ کرنا چاہئے۔

واضح رہے کہ شہرام چنگیزی ایشین گیمز میں پاکستان کیلئے برونز میڈل جیت چکے ہیں اور 8 بال پول چیمپین شپ میں بھی پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں جو 9 بال پول میں پہلی بار شریک ہوں گے۔

  یہ بھی پڑھیں: محمد عامر بین الاقوامی کرکٹ کھیلنے کیلئے تیار، بات چیت کا فیصلہ

Related Posts