محمد عامر بین الاقوامی کرکٹ کھیلنے کیلئے تیار، پی سی بی سے بات کرنیکا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

محمد عامر بین الاقوامی کرکٹ کھیلنے کیلئے تیار، پی سی بی سے بات کرنیکا فیصلہ
محمد عامر بین الاقوامی کرکٹ کھیلنے کیلئے تیار، پی سی بی سے بات کرنیکا فیصلہ

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر محمد عامر نے ہیڈ کوچ مصباح الحق اور بالنگ کوچ وقار یونس کے استعفوں کے بعد بین الاقوامی کرکٹ کھیلنے کیلئے آمادگی ظاہر کرتے ہوئے پی سی بی سے بات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بالنگ کوچ وقار یونس سے اختلافات کے باعث ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرنے والے محمد عامر نے انٹرنیشنل کرکٹ میں دھواں دار واپسی کا فیصلہ کر لیا۔ باوثوق ذرائع کا دعویٰ ہے کہ عامر خان پی سی بی سے بات کرینگے۔

قبل ازیں مشہورومعروف کرکٹ کمنٹیٹر رمیز راجہ کی بطور چیئرمین پی سی بی نامزدگی مبینہ طور پر ہیڈ کوچ مصباح الحق اور بالنگ کوچ وقار یونس کے استعفوں کی وجہ بن گئی جس کے بعد دونوں کوچز نے آپس میں مشاورت کی۔

 گزشتہ روزقومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق اور بالنگ کوچ وقار یونس اپنے عہدوں سے مستعفی ہو گئے جس کی وجہ واضح طور پر بیان نہیں کی گئی تاہم باوثوق ذرائع نے دعویٰ کیا کہ متوقع چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کی آمد ہی دونوں کے استعفے کا باعث بنی۔

ہیڈ کوچ مصباح الحق چیف سیلیکٹر کے طور پر خدمات سے دستبردار ہونے کے بعد بھی سلیکشن پر اپنی رائے دینا چاہتے تھے، انہیں قومی ٹیم کی سلیکشن پر تحفظات تھے جبکہ رمیز راجہ دونوں کوچز کو اپنے مستقبل کے منصوبوں سے آگاہ کرچکے تھے کہ پاکستان کرکٹ کی دنیا میں نیا کیا ہوگا۔

مزید پڑھیں: رمیز راجہ کی بطور چیئرمین نامزد، کوچز نے استعفے دے دئیے

Related Posts