طالبان وفد کی دوحہ میں پاکستانی سفیر سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

طالبان وفد کی دوحہ میں پاکستانی سفیر سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
طالبان وفد کی دوحہ میں پاکستانی سفیر سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

دوحہ: طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے کہا ہے کہ طالبان کے وفد نے قطر میں پاکستانی سفیر سے ملاقات کی جس میں افغانستان کی صورتحال اور باہمی دلچسپی اور احترام کی بنیاد پر دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔

قطر میں طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان سہیل شاہین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ “ملاقات دوحہ میں پاکستانی سفارتخانے میں ہوئی، جہاں طالبان کے وفد کی قیادت ان کے سیاسی سربراہ شیر محمد عباس استانکزئی نے کی جبکہ پاکستانی سفیر سید احسن رضا شاہ کے ہمراہ دیگر اعلیٰ سفارتی حکام بھی موجود تھے۔”

سہیل شاہین نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں مزید لکھا ہے کہ “دونوں فریقین نے انسانی امداد، باہمی دلچسپی کے امور اور احترام کی بنیاد پر دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔”

سہیل شاہین کا کہنا ہے کہ ملاقات میں افغانستان کی تعمیر نو اور طورخم اور اسپن بولدک بارڈرز پر لوگوں کی نقل و حمل میں سہولت کے معاملات بھی زیر غور آئے۔

اس موقع پر افغان وفد کے اعزاز میں پاکستانی سفیر سید احسن رضا شاہ نے عشائیہ بھی دیا۔ افغان طالبان نے کابل میں حکومت کی باضابطہ تشکیل سے قبل اپنی سفارتی کوششیں بڑھا دی ہیں۔

گزشتہ چند روز کے دوران طالبان وفد نے دوحہ میں جرمنی اور برطانیہ کے سفرا سے بھی ملاقاتیں کی ہیں۔

دوحہ میں برطانوی وزیر اعظم کے خصوصی ایلچی سائمن گاس سے ملاقات کے متعلق طالبان ترجمان کا کہنا تھا کہ ملاقات میں باہمی تعاون کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سہیل شاہین کا ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ ‘برطانوی وفد نے زور دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پہلے ہی انسانی معاونت میں اضافہ کردیا ہے اور مستقبل میں بھی اسلامی امارات افغانستان سے تعاون کے لیے تیار ہے’۔

یہ بھی پڑھیں : آرمی چیف سے وزیراعظم آزاد کشمیر کی ملاقات، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال

Related Posts