عائشہ اکرم ہراسانی کیس میں گرفتار 98 ملزمان کی رہائی کا حکم

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

98 suspects released in Ayesha Akram harassment case

لاہور: مقامی عدالت نے جشن آزادی کے روز مینار پاکستان پر ہراسانی کے واقعہ کے بعد گرفتار98 ملزمان کی رہائی کا حکم دیدیا ہے۔

گزشتہ روز متاثرہ خاتون عائشہ اکرم نے 6 ملزمان کوشناخت کیا تھا جبکہ باقی 98 افرادکو پہنچانے سے انکار کردیا تھاجس کے بعد آج ان 98 ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا جس پر عدالت نے ملزمان کی رہائی کا حکم دیدیا ہے۔

واضح رہے کہ مینارِ پاکستان ہراسگی کیس کی متاثرہ خاتون ٹک ٹاکر عائشہ اکرم یکم ستمبرکملزمان کی شناخت کیلئے جیل پہنچیں۔فاضل جج کی موجودگی میں ملزمان کی شناخت شروع کی گئی۔ عائشہ اکرم نے 6 ملزمان کو شناخت کیا۔

مزید پڑھیں:4سومیں سے6 ملزمان کی شناخت،کیاعائشہ اکرم کو انصاف ملے گا ؟

متاثرہ خاتون عائشہ اکرم کو ساتھی ٹک ٹاکر ریمبو کے ہمراہ سخت سیکیورٹی میں جیل لایا گیا۔ تمام ملزمان کو شناخت پریڈ کے دوران عائشہ اکرم کے سامنے کھڑا کیا گیا۔ 6 ملزمان کی شناخت کے بعد تفتیش کا عمل آگے بڑھ سکے گا۔

قبل ازیں مینارِ پاکستان میں 14 اگست کے روز درجنوں افراد نے خاتون ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کو ہراساں کیا جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔ حکومت نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم دیا تھا۔

Related Posts