اسلام آباد:وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ افغان مہاجرین ابھی پاکستان میں داخل نہیں ہوئے، افغانستان میں ایسی صورتحال نہیں ہے کہ لوگ چھوڑ کر جائیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کاکہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں افغانستان میں حالات مستحکم رہیں، افغانستان میں ایسی صورتحال نہیں ہے کہ لوگ چھوڑ کر جائیں، اشرف نے تجویز نہیں مانی اور حالات سب کے سامنے ہیں۔
فواد چوہدری کاکہنا ہے کہ افغان مہاجرین ابھی تک پاکستان میں داخل نہیں ہوئے، افغانستان کے معاملے پر پاکستان کی تجویز کو پہلے بھی نہیں سنا گیا تھا، وزیراعظم عمران خان نے اشرف غنی کو الیکشن نا کروانے کی تجویز دی تھی۔
مزید پڑھیں:آسٹریا کا افغانستان سے انخلاء میں مدد پر پاکستان سے اظہار تشکر