حیدر علی ٹوکیو پیرالمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والے پہلے پاکستان کھلاڑی بن گئے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Paralympian Haider Ali wins first-ever gold for Pakistan

ٹوکیو:پاکستان کے حیدر علی نے ٹوکیو پیرالمپکس میں مردوں کے ڈسکس تھرو مقابلے میں میں گولڈ میڈل جیت کر طلائی تمغہ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

حیدر علی نے پانچویں باری میں 55اعشاریہ 26کی تھرو کیساتھ گولڈ میڈل جیتا، حیدر علی پیرالمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والے پہلے پاکستانی ہیں۔

 

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ جاپان میں ہونیوالی ٹوکیو اولمپکس 2020میں کوئی پاکستانی کھلاڑی تمغہ حاصل نہیں کرسکا تھا جس پر پی ایس بی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان نے ٹوکیو اولمپکس میں کھلاڑیوں کی خراب کارکردگی کا ذمہ دار پی او اے کو قرار دیاتھا۔

مزید پڑھیں:اولمپکس میں بدترین کارکردگی، کیا بجٹ اور وسائل کی کمی کاجواز درست ہے ؟

دوسری جانب پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے ماحور شہزاد کی جانب سے دیئے گئے بیان پر افسوس اظہار کیاتھا، پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے ماحور شہزاد کے بیان پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھاکہ نیشنل بیڈ منٹن پلیئر ماحور شہزاد کے بیان پر شدید تحفظات ہیں۔

پی او اے نے اپنے بیان میں کہا کہ امتیازی بیانات اولمپک اسپرٹ کے خلاف ہیں، پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن اس سے متعلق تفصیلی رپورٹ پیش کرے۔

Related Posts