حکومت نے تین سال میں 1753کلومیٹر سڑکیں تعمیر کیں، مراد سعید

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حکومت نے تین سال میں 1753کلومیٹر سڑکیں تعمیر کیں، مراد سعید
حکومت نے تین سال میں 1753کلومیٹر سڑکیں تعمیر کیں، مراد سعید

اسلام آباد:وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ حکومت نے تین سال میں 1753کلومیٹر سڑکیں تعمیر کیں، سکھر، حیدرآباد موٹروے، دیر موٹروے کھاریاں راولپنڈی موٹروے کے منصوبوں پر کام اسی سال شروع ہو جائیگا۔

نجی شعبہ کی شراکت سے شاہرائیں اور سڑکیں بنا رہے ہیں، اس سے سرمایہ کاری میں اضافہ کیساتھ قوم کا پیسہ بھی بچے گا،عوام کو مفت علاج کی فراہمی اور خارجہ پالیسی کو بہتر بنانے پر توجہ دے رہے ہیں۔

جمعرات کو سیالکوٹ۔کھاریاں موٹروے کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا کہ اس موٹروے کی تعمیر سے سفر 100کلومیٹر کم ہو جائے گا۔

انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت احساس پروگرام، عوام کو مفت علاج کی فراہمی اور خارجہ پالیسی کو بہتر بنانے پر توجہ دے رہی ہے، سرمایہ کاری میں اضافہ کیا جا رہا ہے اور قوم کے پیسے کی بچت کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ سابق حکومت کے پہلے تین سال میں 645 کلومیٹر اور ہمارے تین سال میں 1753کلومیٹر سڑکیں بنائی گئی ہیں، اکتوبر تک ان میں 700کلومیٹر کا مزید اضافہ ہو جائے گا۔

انہوں نے کہاکہ ہم نے تین سال میں 6118 کلومیٹر سڑکوں کی منصوبہ بندی کی ہے جبکہ سابق حکومت کے دور میں اس عرصہ میں 858 کلومیٹر سڑکوں کی منصوبہ بندی کی گئی تھی، شاہراہوں کے 12 بڑے منصوبوں پر کام جلد شروع ہو جائے گا۔

سڑکوں کے ساتھ ساتھ ریونیو بھی بڑھ رہا ہے اور 87 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے، ای پروکیورمنٹ کے بعد ای بڈنگ کا بھی آغاز کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 300 کلومیٹر طویل سکھر حیدر آباد موٹروے 200 ارب روپے کی لاگت سے شروع ہوگی، کھاریاں راولپنڈی موٹروے پر کام بھی اسی سال شروع ہو جائے گا، اس کے علاوہ سوات موٹروے کے دوسرے مرحلے کا ٹینڈر جاری ہو چکا ہے۔

انہوں نے کہاکہ دیر موٹروے منصوبہ پر بھی اسی سال کام شروع کریں گے، پشاور ڈی آئی خان موٹروے منصوبہ کی فزیبلٹی بن چکی ہے۔انہوں نے کہاکہ خضدار بسیمہ، لودھراں ملتان، چترال شندور، کوئٹہ بائی پاس اور ڈیرہ مراد جمالی بائی پاس منصوبوں کو مکمل کیا جائے گا، جی ٹی روڈ کی مرمت کریں گے۔

مزید پڑھیں: صنعتکاروں کو سہولیات مہیا نہ کرنے سے قومی دولت میں اضافہ نہیں ہوسکتا۔وزیراعظم

انہوں نے کہاکہ بلکسر میانوالی روڈ بھی ہماری ترجیح میں شامل ہے اور جون تک 4 ہزار کلومیٹر سڑکوں کی مرمت کی جائے گی، پہلے اتنا کام کبھی بھی نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں موٹرویز اور شاہراؤں کیلئے 31محکموں سے منظوری لینا پڑتی ہے جیسے ہی سکھر حیدرآباد اور کھاریاں راولپنڈی موٹروے کی منظوری مل گئی اس سے اگلے ہفتے ہی کام شروع ہو جائے گا۔

Related Posts