وادی پنج شیر میں طالبان اور باغیوں کا لڑائی میں بھاری نقصانات کا دعویٰ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وادی پنج شیر میں طالبان اور باغیوں کا لڑائی میں بھاری نقصانات کا دعویٰ
وادی پنج شیر میں طالبان اور باغیوں کا لڑائی میں بھاری نقصانات کا دعویٰ

پنج شیر:افغانستان کی وادی پنج شیر میں طالبان اور احمد مسعود کی حامی فورسز کے درمیان قبضے کیلئے لڑائی تیز ہوگئی اور دونوں جانب سے ایک دوسرے کا بھاری جانی نقصان کرنے کے دعوے کیے گئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ ہمارے جنگجووں نے پنج شیر میں داخل ہو کر متعدد علاقوں پر قبضہ کر لیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہم نے مقامی سطح پر تعینات مسلح گروپ سے مذاکرات کے بعد کارروائی شروع کی تھی اور اس گروپ کو بھاری نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

دوسری جانب باغی گروپ افغان قومی مزاحمتی تحریک کے ترجمان نے کہا کہ تمام دروں اور داخلی راستوں پر ان کا قبضہ ہے اور وادی کے داخلے علاقے ضلع شوتل میں قبضے کی کوششوں کو ناکام بنایا گیا ہے۔

قریبی صوبے پروان کے علاقے کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دشمن جبل السراج سے شوتل میں داخلے کی متعدد کوششیں کرتا رہا ہے لیکن ہر دفعہ ناکام ہوا ہے۔

انہوں نے کہاکہ افغان قومی مزاحمتی فورسز نے رواں ہفتے کے آغاز میں جب سے لڑائی شروع ہوئی ہے دو مقامات پر طالبان کے جنگجووں کی ایک بڑی تعداد کو نشانہ بنایا ہے۔

ترجمان نے طالبان کے نقصانات کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ دوسرے فریق پر یہ واضح ہوگیا ہے کہ وہ جنگ کے ذریعے مسئلے کو حل نہیں کرسکتے ہیں،دونوں اطراف سے جانی نقصان کے مختلف اعداد وشمار پیش کیے جارہے ہیں تاہم کوئی ثبوت نہیں دیا جارہا۔

نہ ہی کسی طرف کے جنگجووں کی ہلاکتوں کی تصدیق کی جاسکتی ہے۔طالبان نے کہا کہ پنچ شیر وادی کا چار اطراف سے گھیراؤ کرلیا گیا ہے اور باغیوں کی کامیابی ناممکن ہے،باغیوں نے ہتھیار ڈالنے سے انکار کردیا ہے۔

مزید پڑھیں: افغانستان میں امریکی فوجیوں کا مشن تاریخی اور بے باک تھا، وزیرِ دفاع

Related Posts