بلوچستان کے پہلے وزیر اعلیٰ عطا اللہ مینگل انتقال کرگئے

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بلوچستان کے پہلے وزیر اعلیٰ عطا اللہ مینگل انتقال کرگئے
بلوچستان کے پہلے وزیر اعلیٰ عطا اللہ مینگل انتقال کرگئے

کراچی: بلوچستان کے پہلے وزیر اعلیٰ، سینئر سیاستدان عطا اللہ مینگل فانی دنیا کو خیر باد کہہ گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے پہلے وزیراعلیٰ عطاء اللہ مینگل ایک ہفتے سے ہسپتال میں زیر علاج تھے، مرحوم کے اہلخانہ نے انتقال کی تصدیق کر دی ہے۔

بلوچستان کے پہلے وزیر اعلیٰ، سینئر سیاستدان عطا اللہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر مینگل کے والد تھے۔بلوچستان کی سیاست میں انہوں نے ہمیشہ اہم کردار ادا کیا۔

مزید پڑھیں: بزرگ حریت رہنما کی تدفین کا مقام تبدیل، سید علی گیلانی حیدر پورہ میں سپردِ خاک

سردار عطاء اللہ خان مینگل جو عام طور پر عطاء اللہ مینگل کے نام سے مشہور ہیں، مرحوم کا تعلق بلوچستان کے علاقے وڈھ سے ہے، انہیں بلوچستان کے پہلے وزیراعلیٰ ہونے کا اعزاز حاصل ہے، انہوں نے بلوچستان کے وزیر اعلیٰ کا منصب 1 مئی 1972ء سے 12 مئی 1973ء تک سنبھالا۔

Related Posts