سید علی گیلانی کے انتقال نے مظلوم کشمیریوں کو یتیم کردیا۔مشعال ملک

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سید علی گیلانی کے انتقال نے مظلوم کشمیریوں کو یتیم کردیا۔مشعال ملک
سید علی گیلانی کے انتقال نے مظلوم کشمیریوں کو یتیم کردیا۔مشعال ملک

اسلام آباد: حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال حسین ملک نے کہا ہے کہ مرحوم کشمیری رہنما سید علی گیلانی کے انتقال نے مظلوم کشمیریوں کو یتیم کردیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ویڈیو پیغام میں یاسین ملک کی اہلیہ نے 91 سالہ حریت رہنما کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سید علی گیلانی آزادئ کشمیر کا خواب آنکھوں میں لیے دنیائے فانی سے رخصت ہو گئے۔

ویڈیو پیغام میں مشعال حسین ملک نے کہا کہ سید علی گیلانی کے انتقال سے مظلوم کشمیری یتیم ہو گئے، کشمیری قوم آج ایک عظیم رہنما اور ولولہ انگیز خطیبِ جدوجہدِ آزادی سے محروم ہوگئی ہے۔ انہوں نے کشمیریوں کی شناخت کیلئے بھرپور جدوجہد کی۔

پیغام میں یاسین ملک کی اہلیہ نے کہا کہ سید علی گیلانی کے انتقال سے مظلوم کشمیریوں نے مسلم امت اور انسانیت کے بہت بڑے رہنما و مسیحا کو کھویا ہے۔ اللہ تعالیٰ سید علی گیلانی کو بلند درجات اور اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔

مشعال حسین ملک نے کہا کہ غاصب بھارتی فوج کے افسر نے میڈیا کو واضح طور پر بتایا ہے کہ کسی کو سید علی گیلانی کے گھر جانے یا جنازے میں شرکت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ عالمی میڈیا کو مودی حکومت کا یہ ظلم بے نقاب کرنا ہوگا۔ 

یہ بھی پڑھیں: علی گیلانی کا انتقال، صدرِ مملکت اور وزیر اعظم کا  رنج و غم کا اظہار

Related Posts