کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی انتقال کر گئے، پاکستان میں 1روزہ سوگ کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی انتقال کر گئے، پاکستان میں 1روزہ سوگ کا اعلان
کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی انتقال کر گئے، پاکستان میں 1روزہ سوگ کا اعلان

سری نگر: حقِ خود ارادیت کی جدوجہد کے سینئر حریت رہنما سید علی گیلانی 91 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں جس پر وفاقی حکومت نے پاکستان بھر میں ایک روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی کا انتقال گزشتہ روز ہوا جس پر آج پاکستانی پرچم سرنگوں رہے گا۔ بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی طویل عرصے سے علیل تھے۔

کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی کا انتقال کشمیر کے شہر سری نگر میں ہوا۔ غاصب بھارتی فوج نے بزرگ کشمیری رہنما کو طویل عرصے سے نظر بند کیا ہوا تھا جس سے ان کی صحت مزید بگڑ گئی۔

کشمیری حریت رہنماؤں میں حقِ خود ارادیت کیلئے جوش و جذبہ بیدار کرنے میں سید علی گیلانی کا بہت بڑا ہاتھ ہے۔ آخر کار کشمیریوں کے حق کیلئے بلند ہونے والی سب سے توانا آواز خاموش ہوگئی۔

حریت رہنما سید علی گیلانی کو سری نگر کے مزارِ شہداء میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔ ان کی وفات پر سرحد کے دونوں اطراف میں مظلوم کشمیری اور پاکستانی شہری انتہائی غمزدہ ہیں۔ 

خیال رہے کہ اِس سے قبل صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے یوم آزادی کے موقع پر منعقدہ تقریب میں حریت رہنما سید علی گیلانی کو نشان پاکستان سے نوازا۔

ایوان صدر میں گزشتہ برس جشنِ آزادی کی تقریب کے دوران صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے حریت رہنما سید علی گیلانی کو نشان پاکستان سے نوازا، حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ نے سید علی گیلانی کیلئے نشان پاکستان وصول کیا۔

مزید پڑھیں:  حریت رہنما سید علی گیلانی نے نشانِ پاکستان کا اعزاز حاصل کر لیا

Related Posts