پاکستانی مصور کا کارنامہ، دنیا کا سب سے بڑا کلام پاک تیار کرلیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

The work of a Pakistani artist created the world's largest Qur'an
The work of a Pakistani artist created the world's largest Qur'an

دبئی: مشہور و معروف ایوارڈ یافتہ پاکستانی مصور شاہد رسام کارنامہ انجام دے دیا، انہوں نے دنیا کا سب سے بڑا قرآن پاک تیار کیا ہے جس کے ایک حصے کی رونمائی دبئی میں ہونے والے ایکسپو میں کی جائے گی۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پاکستانی مصور شاہد رسام نے ایلومینیم اور سونے کی مدد سے دنیا کا سب سے بڑا قرآن پاک تیار کیا ہے جس کے صفحات 8.5 فٹ لمبے اور ساڑھے چھ فٹ چوڑے ہیں،جب کہ ایک صفحے پر 150 الفاظ لکھے گئے ہیں اور صفحات کی تعداد 550 ہے۔

واضح رہے کہ روایتی طور پر قرآن پاک اب تک کاغذ، کپڑے یا چمڑے پر کندہ کیا گیا ہے تاہم پہلی پاکستانی مصور نے ایلومینیم اور سونے کا استعمال کیا ہے۔جو ایک منفرد تخلیق ہے۔

اس منفرد تخلیق کی سب سے اہم بات یہ ہے کہ اس میں قرآن پاک کے حروف کو قلم سے تحریر نہیں کیا گیا بلکہ ایلومینیم میں ڈھال کر اس پر سونے کا پانی چڑھایا گیا ہے۔

مصور کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس تاریخی تخلیق کا آغاز 5 سال قبل کیا تھا اور اس کا ایک حصہ دبئی میں اس ماہ ہونے والے ایکسپو 2020 میں رونمائی کے لیے پیش کیا جائے گا۔

شام رسام اس سے قبل 2000 میں ایلومینیم اور گولڈ پلیٹڈ الفاظ کے ساتھ اللہ کے 99 نام لکھ چکے ہیں اور اسی دوران انھوں نے اسی طرز پرقرآن پاک تیار کرنے کا خیال آیا تھا۔

مزید پڑھیں: طالبان رہنما کا لائیو انٹرویو کرنے والی افغان خاتون صحافی نے ملک چھوڑ دیا

Related Posts