افغانستان میں 3دن میں نئی حکومت کا اعلان کردیں گے، طالبان

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

افغانستان میں 3دن میں نئی حکومت کا اعلان کردیں گے، طالبان
افغانستان میں 3دن میں نئی حکومت کا اعلان کردیں گے، طالبان

کابل: نیٹو افواج کے افغانستان سے انخلاء کے بعد حکومت سازی کیلئے مشاورتی عمل مکمل کر لیا گیا،حکومت سازی کے حوالے سے طالبان رہنماؤں نے کہا ہے کہ تین روز میں حکومت کا اعلان کردیں گے۔ نئی حکومت میں خواتین کو بھی شامل کیا جائے گا۔

دوسری جانب واضح رہے کہ پنج شیر میں مزاحمتی اتحاد نے وادی کے داخلی راستے پر طالبان کا حملہ پسپا کرنے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ طالبان نے کہا ہے وادی پر سرے سے حملہ ہی نہیں کیا گیا۔

دوحہ سیاسی دفتر کے نائب رکن شیر محمد عباس ستانکزئی نے برطانوی نشریاتی ادارے سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئی حکومت کا اعلان تین دن میں کر دیا جائے گا۔ نئی حکومت میں گزشتہ 20 برس کی حکومت میں رہنے والے افراد شامل نہیں ہوں گے، نئی حکومت میں متقی، پرہیزگار اور تعلیم یافتہ افراد کو شامل کیا جائے گا۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ حکومت میں خواتین کی کافی تعداد ہوگی، یہ نہیں بتا سکتا کہ وہ بڑے منصبوں پر فائز ہوں گی یا نہیں۔ شیر محمد عباس ستانکزئی نے مزید کہا کہ کابل ائیرپورٹ کو دو دن میں بحال کر دیا جائے گا۔ ائیر پورٹ کی بحالی پر 25 سے 30 ملین ڈالر خرچہ ہوگا، بحالی کی رقم قطر اور ترکی کی جانب سے مدد کے طور پر دی جائے گی۔

طالبان رہنما نے مزید کہا کہ قانونی دستاویزات کے حامل افراد ملک سے باہر جا سکیں گے، انہوں نے یہ بھی کہا کہ امریکا بغیر دستاویزات والے 25 سو افغانوں کو واپس بھیج رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نئی افغان حکومت کی تشکیل آخری مراحل میں ہے، قندھار میں طالبان کے امیر ملا ہیبت اللہ اخونزادہ نے اجلاس کی صدارت کی جس میں ملک کی موجودہ صورتحال، سکیورٹی اور سماجی مسائل پر بات چیت کی گئی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ نئی حکومت کے خدوخال جلد سامنے آجائیں گے۔

Related Posts