کورونا بچوں کا دشمن بن گیا، کراچی میں لاکھوں شکار، خوفناک انکشافات

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Millions of children affected coronavirus in Karachi

کراچی:ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں بچوں کے بڑی تعداد میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے کا انکشاف ،شہر میں کورونا وائرس سے متاثرین میں 38 فیصد لڑکیاں اور 61 فیصد لڑکے شامل ہیں۔

محکمہ صحت سندھ کے حکام کے مطابق شہرِ قائد میں کورونا وائرس سے اب تک 1 سے 10 سال تک کے 43 ہزار 26 بچے متاثر ہوئے ہیں۔کراچی میں 11سے 20 سال عمر تک کے 2 لاکھ 71 ہزار 855 بچے کورونا وائرس کا شکار ہوئے ہیں۔

شہر بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ بچوں میں 38 اعشاریہ 4 فیصد لڑکیاں اور 61 اعشاریہ 6 فیصد لڑکے شامل ہیں۔

کراچی کے ضلع وسطی میں کورونا وائرس سے 1 سے 10 سال کے سب سے زیادہ 11 ہزار 150 بچے متاثر ہوئے ہیں، جبکہ اس عمر کے اس وبا سے سب سے کم ضلع غربی میں 287 بچے متاثر ہوئے ہیں۔

ضلع کورنگی میں 11 سے 20 سال تک کے سب سے زیادہ 97 ہزار 960 بچے کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ ان عمروں کے سب سے کم ضلع غربی میں 656 بچے اس سے متاثر ہوئے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق 11 سے 20 سال کی عمر کے سب سے کم ضلع غربی میں 656 بچے کورونا وائرس سے متاثر ہوئے جبکہ یہاں 1 سے 10 سال تک کی عمر کے بھی سب سے کم 287 بچے اس وبا سے متاثر ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں:پاکستان میں ایک دن میں 14 لاکھ 5 ہزار 352 لوگوں کو ویکسین لگانے کا نیا ریکارڈ قائم

ضلع شرقی میں 1 سے 10 سال تک کی عمر کے 11 ہزار 147 بچے کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں، اس ضلع میں 11 سے 20 سال تک کی عمر کے 34 ہزار 512 بچے متاثر ہوئے ہیں۔

ضلع وسطی میں 1 سے 10 سال تک کی عمر کے 11 ہزار 150 بچے متاثر ہوئے، جبکہ یہاں 11 سے 20 سال تک کی عمر کے 34 ہزار 512 بچے متاثر ہوئے ہیں۔

ضلع جنوبی میں 1 سے 10 سال تک کی عمر کے 4 ہزار 574 بچے کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں، یہاں 11 سے 20 سال تک کی عمر کے 17 ہزار 595 بچے متاثر ہوئے ہیں۔

ضلع ملیر میں 1 سے 10 سال تک کی عمر کے 7 ہزار 429 بچے کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں، یہاں 11 سے 20 سال تک کی عمر کے 86 ہزار 620 بچے متاثر ہوئے ہیں۔

ضلع کورنگی میں 1 سے 10 سال تک کی عمر کے 8 ہزار 442 بچے کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں، جبکہ یہاں اس وبا نے 11 سے 20 سال تک کی عمر کے 97 ہزار 960 بچوں کو متاثر کیا ہے۔

Related Posts