برطانیہ کی آنجہانی شہزادی لیڈی ڈیانا کی 24ویں برسی آج منائی جارہی ہے

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

برطانیہ کی آنجہانی شہزادی لیڈی ڈیانا کی 24ویں برسی آج منائی جارہی ہے
برطانیہ کی آنجہانی شہزادی لیڈی ڈیانا کی 24ویں برسی آج منائی جارہی ہے

لندن:   برطانیہ کی آنجہانی شہزادی لیڈی ڈیانا کے انتقال کو 24 برس مکمل ہوگئے جبکہ شہزادی کی وفات ایک خطرناک حادثے کے باعث ہوئی جس کے نتیجے میں ان کی کار تباہ ہوگئی تھی۔ ان کی برسی آج منائی جارہی ہے۔

تقریباً 60 سال قبل یکم جولائی 1961ء میں برطانیہ میں جنم لینے والی شہزادی لیڈی ڈیانا کو ان کے جذبۂ انسانی ہمدردی اور سماجی فلاح و بہبود کے کاموں کے باعث آج بھی یاد کیا جارہا ہے۔ لیڈی ڈیانا نے ایچ آئی وی (ایڈز) کے مریضوں سے ناروا سلوک کے خلاف آواز اٹھائی اور عوام کے رویے میں اہم تبدیلی لانے میں کامیابی حاصل کی۔

برطانیہ کے سابق وزیرِ اعظم ٹونی بلیئر کا کہنا ہے کہ لیڈی ڈیانا عوامی شہزادی تھیں جو اپنے جذبۂ رحمدلی اور انسانیت کا درد رکھنے کے باعث عوام کے دلوں پر راج کرتی رہیں۔انہیں برطانیہ کے شاہی خاندان میں اس وقت شامل کیا گیا جب ان کی عمر صرف 20 سال تھی جس کے بعد ان کی ذاتی صفات نے شہزادی کے وقار میں اضافہ کیا۔

عمومی روایات کے برعکس لیڈی ڈیانا نے انسانی جذبۂ ہمدردی کو پروان چڑھایا جس کے باعث نئی شہزادی شاہی خاندان کیلئے تازہ ہوا کا جھونکا بھی سمجھی جانے لگیں۔ میڈیا نے لیڈی ڈیانا کی ذاتی زندگی میں تانک جھانک شروع کی جو آگے چل کر ان کی موت پر ختم ہوئی اور دنیا بھر کیلئے برطانوی شہزادی کی موت معمہ بن کر رہ گئی۔

سن 1997ء میں 31 اگست کے روز لیڈی ڈیانا نے پیرس ہوٹل سے ایک دوست کے ہمراہ اپنا سفر شروع کیا تاہم وہ اپنی منزل تک نہ پہنچ سکیں اور ان کی کار مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ خطرناک حادثے کے نتیجے میں شہزادی ڈیانا اور دوست زندگی کی بازی ہار گئے۔ لاکھوں افراد نے لیڈی ڈیانا کی آخری رسومات ٹی وی پر لائیو دیکھیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: شہزادہ ولیم اور ہیری لیڈی ڈیانا کیلئے باہمی اختلافات بھول گئے

Related Posts