سندھ میں کورونا وائرس سے مزید 41 افراد جاں بحق، تعداد 6ہزار 875 ہوگئی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے متاثرہ مزید 41 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ اسی دوران ایک ہزار 13 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 13 ہزار 228 نمونوں کی جانچ کی گئی، جس کے نتیجے میں مزید ایک ہزار 13 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 41 افراد انتقال کر گئے ہیں جس سے صوبے میں اموات کی مجموعی تعداد 6 ہزار 875 ہو گئی ہے۔  

انہوں نے کہا کہ آج مزید 798 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 73 ہزار 780 ہوچکی ہے۔ اب تک صوبے میں 55 لاکھ 34 ہزار 471 نمونوں کے ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں جس کے نتیجے میں 4 لاکھ 31 ہزار 456 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ اس وقت50801 مریض زیر علاج ہیں۔ جن میں سے 49788 گھروں میں، 40 آئسولیشن سینٹرز میں اور 973 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ جبکہ 867 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے اور 79 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ صوبے کے 1013 نئے کیسز میں سے 368 کا تعلق کراچی سے ہے۔ جن میں ضلع شرقی 154، ضلع جنوبی 103، ضلع وسطی 48، ملیر 34، ضلع غربی 24 اور کورنگی سے 5 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ 

دیگر اضلاع میں حیدرآباد 133، نوشہرو فیروز 52، سانگھڑ 42، جامشورو 37، قمبر 36، بدین اور تھرپارکر 32-32، ٹھٹھہ 30، سکھر 22، مٹیاری اور شکارپور 19-19، دادو اور میرپورخاص 18-18، عمرکوٹ 17، شہید بے نظیر آباد 16، ٹنڈو محمد خان 15، گھوٹکی اور ٹنڈو الہ یار 14-14، جیکب آباد 10، لاڑکانہ 6 اور سجاول سے 2 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ایمپلائرز فیڈریشن نے سرکاری حکام کو سانحہ فیکٹری مہران ٹاؤن کا ذمہ دار ٹہرادیا

Related Posts