یاسر حسین نے سیریل کلر جاوید اقبال کے روپ میں پہلی تصویر شیئر کردی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

یاسر حسین نے سیریل کلر جاوید اقبال کے روپ میں پہلی تصویر شیئر کردی
یاسر حسین نے سیریل کلر جاوید اقبال کے روپ میں پہلی تصویر شیئر کردی

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار یاسر حسین نے بدنامِ زمانہ پیشہ ور قاتل اور سیریل کلر جاوید اقبال پر بنائی گئی دستاویزی فلم میں مرکزی کردار کی پہلی تصویر شیئر کردی ہے۔

فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اپنے پیغام میں معروف اداکار یاسر حسین نے کہا کہ فلم جلد ہی سینما گھروں کیلئے ریلیز کردی جائے گی جس میں عائشہ عمر پولیس افسر کا کردار ادا کریں گی۔

اپنی نئی فلم کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے یاسر حسین نے کیپشن میں لکھا کہ جاوید اقبال ایک سیریل کلر کی ان کہی داستان ہے جو جلد سینما گھروں میں غضب ڈھانے کیلئے آرہی ہے۔

سیریل کلر جاوید اقبال کو پولیس جب گرفتار کرکے عوام کے سامنے لائی، اس وقت کی تصویر سامنے رکھتے ہوئے یاسر حسین نے کا پہنا ہوا لباس عوام کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔ 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Yasir Hussain (@yasir.hussain131)

یاسر حسین کی اہلیہ و اداکارہ اقراء عزیز نے بھی انسٹا گرام پوسٹ میں یاسر حسین کی نئی فلم کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔فلم میں یاسر حسین کا ساتھ نبھانے والی عائشہ عمر نے بھی اسٹوری شیئر کی۔

بدنامِ زمانہ سیریل کلر جاوید اقبال نے 1999 میں 100 جوان العمر لڑکوں کو بد ترین تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کرنے کا اعتراف کیا تھا۔ ملزم سے کی گئی تفتیش پر بنائی گئی فلم کی تحریر و ہدایات ابو علیحہ نے دی ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: ابرار الحق کو ماؤں پر تنقید کا کوئی حق نہیں۔نادیہ حسین

Related Posts