کراچی :پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کے ساتھ امریکہ میں مقیم پاکستانی کاروباری برادری کے لئے بہتر کاروباری مواقع کی تلاش کے سلسلے میں امریکہ پاکستان بزنس ڈویلپمنٹ بزنس فورم ٟپاکستان چیپٹر کے صدر شیخ امتیاز حسین کی سربراہی میں ایک وفد نے پی آئی اے ہیڈ آفس کا دورہ کیا۔
وفد میں صدر شیخ امتیاز حسین، ذیشان الطاف لوہیا، سید ناصر وجاہت، سمیر شمسی، عاطف خان، نعمان احمدانی، غیاث احمدانی، جنید الرحمان، عبدالکریم آڈھیہ، ندیم احمد ماذ جی اور انیس حسین شامل تھے، وفد نے سی ای او پی آئی اے ایئرمارشل ارشد ملک، چیف کمرشل آفیسر علی طاہر قاسم اور دیگر سینئر حکام سے ملاقت کرتے ہوئے کہا کہ سی ای اور پی آئی اے ائیر مارشل ارشد ملک کی قیادت میں ایئرلائن کی بہتری کے لیے کیے گئے اقدامات پر مکمل اطمینان اور اعتماد کا اظہار کیا۔
مزید پڑھیں:طلبہ و طالبات کی چھٹیاں ختم، کراچی سمیت سندھ بھر کے تعلیمی ادارے کھل گئے