دفترِ خارجہ نے بھارتی وزیرِ دفاع کے پاکستان پر بے بنیاد الزامات مسترد کردئیے

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

FO refutes report on allowing US to use airspace

اسلام آباد: دفترِخارجہ نے بھارتی وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ کے پاکستان پر لگائے گئے بے بنیاد الزامات کو مسترد کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفترِ خارجہ نے بھارتی وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ کے الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان عالمی برادری کے ساتھ بھارت کی ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی اور تخریب کاری کے ناقابلِ تردید ثبوت پیش کرچکا ہے۔

ترجمان دفترِ خارجہ نے کہا کہ بھارت کیلئے دہشت گردی ریاستی پالیسی کا ہتھیار ہے جسے وہ استعمال کرتا ہے، رواں برس بھی بھارت نے جوہر ٹاؤن لاہور اور داسو میں چینی و پاکستانی کارکنوں کو دہشت گرد حملوں کا نشانہ بنایا۔ بی جے پی مسلم مخالف ایجنڈا رکھتی ہے۔

دفترِخارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ مودی حکومت مسلم مخالف اور اقلیت مخالف ایجنڈے پر چلتی ہے۔ نظریاتی وجوہات اور سیاسی فوائد دونوں کیلئے پاکستان کو جھوٹے پروپیگنڈے کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ فروری 2019 میں بالا کوٹ میں نام نہاد سرجیکل اسٹرائکس جھوٹ ثابت ہوئیں۔

زاہد حفیظ وہدری نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کے خلاف بھرپور جوابی کارروائی کی جس سے خطے کا اسٹرٹیجک توازن بحال ہوا۔ دشمن ملک کے غیر ذمہ دارانہ رویے کے باوجود پاکستان چاہتا ہے کہ خطے میں امن برقرار رہے۔ ہم کسی بھی جارحانہ منصوبے کے خلاف دفاع کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ 

مزید پڑھیں: قومی اسمبلی و سینیٹ اراکین کی آرمی چیف سے ملاقات آج ہوگی

Related Posts