کراچی: کے الیکٹرک کی جانب سے بلدیہ،ماری پور میں غیر قانونی کنڈوں کے خلاف بھرپورکارروائی کی گئی،اس دوران 1500غیر قانونی کنکشنز کا خاتمہ کردیا گیا۔
صارفین کو محفوظ اور متواتر بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے کے۔الیکٹرک بجلی کے انفرا اسٹرکچر پر غیرقانونی تجاوزات اور کنڈا نیٹ ورک کے خلاف تازہ کارروائی میں کے۔الیکٹرک نے قانون نافذ کرنے والوں اداروں کے ہمراہ بلدیہ، ماری پور کے 9 مقامات پر چھاپہ مارا اور غیر قانونی کنڈوں پرمبنی تجاوزات کا خاتمہ کیا۔
ذرائع کے الیکٹرک کے مطابق ان علاقوں میں 1500 غیرقانونی کنکشز چلائے جارہے تھے جنھیں کامیابی سے ختم کردیا گیا۔ ماری پور میں ہی ایک کارروائی میں غیر قانونی و غیر محفوظ اسٹریٹ لائٹس کے سوئچز کو منقطع کردیا گیا۔
واضح رہے کہ اِن علاقوں میں اپنی خدمات کی فراہمی کی سلسلے میں کے۔الیکٹرک کو 45 فیصد نقصان کا سامنا ہے جبکہ بجلی کے بلوں کی عدم ادائیگی کی مد میں اہلِ علاقہ نے کے۔الیکٹرک کو 2 کروڑ روپے ادا کرنے ہیں۔
کریک ڈاون کے دوران کے۔الیکٹرک کی ٹیموں کو علاقہ مکینوں کی جانب سے سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا،تاہم ٹیم ارکان نے اپنے فرائض بخوبی انجام دیے۔
مزید پڑھیں: کے الیکٹرک بجلی کی فراہمی محفوظ طریقے سے یقینی بنانے کے لئے سرگرم