اسلام آباد:وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گِل نے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے بیان پر رد عمل میں کہا ہے کہ سندھ حکومت کے پاس ہر نااہلی کا جواز وفاق پر ہرزہ سرائی ہے۔
گزشتہ 13 سال سے سندھ پر مسلط پارٹی سندھ کے عوام کو بنیادی سہولیات تک فراہم نہ کر سکی۔اتوار کو اپنے بیان میں شہباز گِل نے کہا کہ پنجاب میں ایئر ایمبولینس سروس شروع کی جا رہی ہے مگر سندھ کے عوام آج بھی ریسکیو سروس سے محروم ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ سندھ میں آج بھی صرف بھٹو زندہ ہے عوام نہیں۔ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہاسندھ سرکار ہر چیز کی ذمہ داری وفاق پر ڈال کر بری الزمہ نہیں ہو پائے گی۔
مزید پڑھیں: سندھ میں پانی کا مسئلہ سنگین ہوتا جارہا ہے، سید مراد علی شاہ