وزیراعلیٰ سندھ نے کیمیکل فیکٹری میں آگ لگنے کا نوٹس لے لیا، رپورٹ طلب

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیراعلیٰ سندھ نے کیمیکل فیکٹری میں آگ لگنے کا نوٹس لے لیا، رپورٹ طلب
وزیراعلیٰ سندھ نے کیمیکل فیکٹری میں آگ لگنے کا نوٹس لے لیا، رپورٹ طلب

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورنگی ٹاؤن کے علاقے مہران ٹاؤن میں کیمیکل فیکٹری میں آگ لگنے کا نوٹس لیتے ہوئے، رپورٹ طلب کرلی ہے۔

ترجمان وزیراعلیٰ ہاؤس سندھ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سید مراد علی شاہ نے کمشنر کراچی اور لیبر ڈپارٹمنٹ سے فیکٹری آتشزدگی واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے متعلقہ حکام سے پوچھا ہے کہ بتایا جائے واقعہ کیسے پیش آیا؟ فیکٹری میں احتیاط اور سیفٹی کے کیا انتظامات تھے؟ مراد علی شاہ نے حکام سے یہ بھی پوچھا ہے کہ اتنا زیادہ جانی نقصان کیسے ہو گیا؟

وزیراعلیٰ نے فیکٹری سانحے کے لواحقین کی بھرپور مدد کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ زخمیوں کا مکمل علاج کیا جائے اور علاج و معالجے میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے۔

سید مراد علی شاہ نے اسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ تمام زخمیوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کی جائیں، تمام اخراجات سندھ حکومت برداشت کرے گی۔

انہوں  نے جاں بحق ہونے افراد کے لواحقین کے لیے امداد رقم کا بھی اعلان کیا ہے۔

ادھر ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آگ لگنے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات جاری ہیں، سیف ایگزٹ نہ ہونے کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات پیش آئیں، فیکٹریوں میں باقاعدہ ہنگامی اخراج ہونا چاہیے۔

واضح  رہے کہ آج مورجہ 27 اگست کو مہران ٹاؤن میں کیمیکل فیکٹری میں آتشزدگی کے نتیجے میں 15 افراد جھلس کر جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : موجودہ صورتحال میں پاک فوج کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کےلیے تیار ہے، میجر جنرل بابر افتخار

Related Posts