لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے عہدہ چھوڑ دیا، وزیراعظم نے رمیز راجہ کو چیئرمین پی سی بی نامزد کردیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان نے احسان مانی کو بطور چیئرمین پی سی بی مزید ایک سال کام کرنے کی ہدایت کی تھی تاہم احسان مانی نے چیئرمین کرکٹ بورڈ کے عہدے میں توسیع لینے سے معذرت کر لی تھی۔
وزیراعظم سے ملاقات میں احسان مانی نے پی سی بی اوربین الاقوامی اداروں اوراسپانسرزکیساتھ ہونیوالے معاہدوں کی تفصیلات بتائی تھیں اوراحسان مانی کے مطابق کچھ ایسے معاہدے ہیں جن کوپایہ تکمیل تک پہنچانے میں ایک سال کا وقت لگ سکتاہے۔ذرائع کے مطابق حسان مانی نے پی سی بی کے درمیان تنازعات اورآئی سی سی فیوچر ٹورز کی میزبانی سے متعلق بھی بریف کیا۔
مزید پڑھیں:احسان مانی کا دور ختم، اگلے چیئرمین پی سی بی کون ہوں گے؟