تیسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کی تباہ کُن باؤلنگ، بھارتی ٹیم 78رنز پر ڈھیر

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تیسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کی تباہ کُن باؤلنگ، بھارتی ٹیم 78رنز پر ڈھیر
تیسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کی تباہ کُن باؤلنگ، بھارتی ٹیم 78رنز پر ڈھیر

لیڈز:انگلینڈ کیے باؤلرز کی تباہ کن باؤلنگ کے سبب بھارتی ٹیم تیسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں صرف 78 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

لیڈز میں کھیلے جا رہے سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ میں بھارت کے کپتان ویرات کوہلی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو تباہ کن ثابت ہوا۔

باؤلنگ کیلئے سازگار کنڈیشنز میں تجربہ کار جیمز اینڈرسن سمیت انگلش فاسٹ باؤلرز کا سامنا بھارتی باؤلرز کیلئے کسی امتحان سے کم نہ تھا اور پہلے ہی اوور میں گزشتہ دو میچوں میں سنچری بنانے والے لوکیش راہل بغیر کوئی رن بنائے جیمز اینڈرسن کا نشانہ بن گئے۔

ابھی بھارتی ٹیم اس نقصان سے سنبھلی بھی نہ تھی کہ اینڈرسن نے متحمل مزاج چتیشور پجارا کی اننگز کا بھی خاتمہ کردیا۔ویرات کوہلی اور روہت شرما کی جوڑی نے 17 رنز جوڑ کر اسکور کو 21 تک پہنچایا ہی تھا کہ دنیا کی تاریخ کے کامیاب ترین ٹیسٹ فاسٹ باؤلر نے بھارتی کپتان کو بھی 7 رنز پر ٹھکانے لگا دیا۔

روہت شرما کا ساتھ دینے اجنکیا راہانے آئے اور دونوں نے سنھل کر بیٹنگ کرتے ہوئے اسکور آگے بڑھایا اور ٹیم کے سب سے بڑی شراکت قائم کرتے ہوئے نصف سنچری مکمل کرائی۔

کھانے کے وقفے سے چند لمحے قبل ہی راہانے کی ہمت جواب دے گئی اور وہ 18 رنز بنانے کے بعد اولی رابنسن کو وکٹ دے بیٹھے۔کھانے کے وقفے کے فوراً جارح مزاج بلے باز ریشابھ پنت بھی صرف دو رنز بنا کر رابنسن کا شکار بن گئے۔

بھارت کی اس موقع پر تمام تر امیدیں اوپننگ بلے باز روہت شرما سے وابستہ تھیں جو دوسرے اینڈ سے بے بسی کے عالم میں ساتھی کھلاڑیوں کی پویلین واپسی کا تماشا دیکھے جا رہے تھے۔

67 کے مجموعی اسکور پر روہت شرما کی ہمت بھی چلتے بنے جنہوں نے کریگ اوورٹن کی وکٹ بننے سے قبل 105 گیندوں پر 19 رنز بنائے جبکہ اگلی ہی گیند پر محمد شامی بھی آؤٹ ہوگئے لیکن اووٹن ہیٹ ٹرک نہ کر سکے۔

بحرانی حالات میں اچھی اننگز کھیلنے کے لیے مشہور رویندرا جدیجا بھی اس مرتبہ ٹیم کے کام نہ آ سکے اور چار کے انفرادی اسکور پر سیم کرن نے انہیں قابو کر لیا اور اگلی گیند پر جسپریت بمراہ کو آؤٹ کر کے بھارت کو نواں نقصان پہنچایا۔

محمد سراج نے سیم کرن کو ہیٹ ٹرک سے تو باز رکھا لیکن کریگ اوورٹن نے انہیں آؤٹ کر کے 78 کے مجموعی اسکور پر بھارت کی اننگز کا خاتمہ کردیا۔انگلینڈ کی جانب سے فاسٹ باؤلرز نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے تمام وکٹیں حاصل کیں۔

جیمز اینڈرسن اور کریگ اوورٹن نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ اولی رابنسن اور سیم کرن کے حصے میں دو، دو وکٹیں آئیں۔یاد رہے کہ پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں بھارت کو 0-1 کی برتری حاصل ہے۔

مزید پڑھیں: قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کورونا میں مبتلا، وطن واپسی ملتوی

Related Posts