وزیراعظم کا روسی صدر سے ٹیلی فونک رابطہ، دوطرفہ تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیراعظم نے روسی صدر کو تجارتی تعلقات بڑھانے کا عندیہ دے دیا
وزیراعظم نے روسی صدر کو تجارتی تعلقات بڑھانے کا عندیہ دے دیا

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان روس کے ساتھ تجارتی تعلقات بڑھانا چاہتا ہے،جبکہ انرجی کے شعبے میں بھی روس کا اشتراک چاہتے ہیں۔

وزیراعظم ہاؤس سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور روسی صدر ولادی میرپیوٹن کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ دونوں رہنماؤں نے افغانستان اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی ہے۔

وزیراعظم ہاؤس کے اعلامیے کے مطابق روسی صدر کا وزیراعظم عمران خان سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں دونوں رہنماؤں نے افغانستان میں بدلتی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جبکہ پاکستان اور روس کے دو طرفہ تعلقات پر بھی گفتگوکی۔

عمران خان نے یہ بھی کہا کہ پاکستان روس کے ساتھ تجارتی تعلقات بڑھانا چاہتا ہے، وزیراعظم نے افغانستان میں امن کے لیے پاکستانی کردار سے آگاہ کیا  اور کہا  کہ پر امن اور مستحکم افغانستان پاکستان اور خطے کے لیے ضروری ہے۔

اعلامیے کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پاکستان روس دو طرفہ تعلقات میں اضافے پر اطمینان کا اظہار کیا جبکہ وزیراعظم نے  مختلف شعبوں میں روس کے ساتھ تعاون اوراعلیٰ سطح رابطوں پر بھی اطمینان کا اظہار کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے یہ بھی کہا کہ افغانستان میں معاشی بہتری اور انسانیت کی مدد کے لیے عالمی برادری کو مثبت کردار ادا کرنا ہوگا۔افغانیوں کے حقوق کا تحفظ، سیکیورٹی کے لیے سیاسی تصفیہ ہی بہترین حل ہے۔ افغانیوں کی مدد کے لیے عالمی برادری کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے شنگھائی تعاون تنطیم کے ذریعے خطے میں امن اور استحکام کے لیے تعاون پر اتفاق کیا۔  ٹیلیفونک رابطے کے دوران وزیراعظم عمران خان نے روسی صدر کو دورہ پاکستان کی بھی دعوت دی۔

Related Posts