معروف اداکارہ و ماڈل نادیہ حسین نے اپنے گھر میں مرد ملازم کو تھپڑ جڑدیا، ٹی وی پروگرام میں واقعہ کے حوالے سے مکمل تفصیلات بھی بتادیں۔
معروف ماڈل نادیہ حسین ایک ٹی وی شو میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے گھریلو ملازمین کے ساتھ سلوک کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے ایک بار اپنے گھرکے مرد ملازم کو تھپڑمارا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ میرا نوکر میری نوکرانی کی تصاویر لیتا تھا جبکہ وہ گھر کی صفائی میں مصروف رہتی تھی۔
میری نوکرانی نے مجھ سے شکایت کی کہ مرد خادم اس کی اجازت کے بغیر اس کی تصاویر لیتا ہے اور پھر میں نے اس کا فون چیک کیا توتصویریں موجود تھیں۔نادیہ حسین نے مزید انکشاف کیاکہ میں انتہائی غصے میں آگئی اور اپنے نوکر کو تھپڑ مارا۔
مزید پڑھیں:اداکارہ نادیہ حسین نے نئی ماڈل لڑکیوں کا دکھڑا کھول دیا