لندن:برطانوی وزارت دفاع نے کہاہے کہ برطانیہ افغانستان سے 13 اگست سے اب تک5 ہزار 725 افراد کا انخلا کر چکا۔
برطانوی دفتر خارجہ کے وزیرجیمز کلیورلی نے برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو میں کہا کہ برطانیہ امریکی انخلا کی31 اگست کی ڈیڈلائن بڑھانیکی کوشش کرے گا۔
برطانوی وزیر نے کہا کہ ہمارے پاس زیادہ وقت ہوگا تو زیادہ سے زیادہ لوگوں کو نکال سکیں گے۔دوسری جانب برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے افغانستان کے معاملے پر منگل کو جی سیون ممالک کا اجلاس بلا لیا۔
جی سیون اجلاس میں افغانستان سے نکلنیوالوں کی بحفاظت منتقلی سے متعلق گفتگو ہوگی، جی سیون اجلاس میں افغان شہریوں کو بحران سے بچانے کے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔
غیرملکی صحافیوں کو قندھار میں کوریج سے منع کردیا گیا
غیرملکی صحافیوں کو قندھار میں کوریج سے منع کردیا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق انفارمیشن آفیسر مولوی محمود نے بتایاکہ قندھار میں حالات کے پیش نظر غیرملکی صحافی اجازت کے بغیر کام نہ کریں۔
جبکہ مقامی صحافی بھی اطلاع دیئے بغیر شہر میں کوریج نہیں کرسکیں گے۔انفارمیشن آفیسر نے بتایا کہ احکامات کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔
مزید پڑھیں: کابل سے انخلا کی پرواز میں افغان دوشیزہ کے ہاں بچی کی ولادت