دُنیا بھر میں کورونا سے 21کروڑ 15لاکھ افراد متاثر، 44لاکھ 28ہزار ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دُنیا بھر میں کورونا سے 21کروڑ 15لاکھ افراد متاثر، 44لاکھ 28ہزار ہلاک
دُنیا بھر میں کورونا سے 21کروڑ 15لاکھ افراد متاثر، 44لاکھ 28ہزار ہلاک

جنیوا:  دُنیا بھر میں کورونا سے 21 کروڑ 15 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ وائرس میں مبتلا 44 لاکھ 28 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق دُنیا کے 200سے زائد ممالک اور خطوں میں کورونا سے مجموعی طور پر 21کروڑ 15لاکھ 75 ہزار 915 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کا شکار 44لاکھ 28ہزار 134افراد جان کی بازی ہار گئے۔

وائرس سے متاثرہ 1 لاکھ 9 ہزار 349 افراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 1 کروڑ 78لاکھ 20 ہزار273 ہو گئی۔وائرس کے1 کروڑ 77 لاکھ 10 ہزار924 مریضوں کو معمولی تکالیف کا سامنا ہے۔

دُنیا بھر میں 18 کروڑ 93لاکھ 27 ہزار508 افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔سب سے زیادہ 3 کروڑ 83لاکھ 98 ہزار596 افراد امریکا میں جبکہ 3 کروڑ 23لاکھ 93 ہزار 286 افراد بھارت میں وائرس کا شکار ہوئے۔

امریکا میں کورونا کے باعث 6لاکھ 44 ہزار281 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ بھارت میں وائرس کا شکار4 لاکھ 33 ہزار 998افراد جاں بحق ہوئے۔ برازیل میں 2 کروڑ 5لاکھ 28 ہزار99 افراد متاثر جبکہ 5 لاکھ 73ہزار658 انتقال کر گئے۔

قبل ازیں دنیا بھر میں کورونا سے 1 لاکھ ہلاکتیں 79 دنوں میں جبکہ 10 لاکھ ہلاکتیں 235 روز میں ہوئیں۔اموات کی تعداد 10 سے 20 لاکھ تک پہنچنے میں 118 مزید دن لگے۔اگلی 10لاکھ ہلاکتیں 91 جبکہ 40 لاکھ ہلاکتیں 523 دن میں ہوئیں۔ 

خیال رہے کہ اِس سے قبل پاکستان میں کورونا سے 11 لاکھ 19 ہزار 970 افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ وائرس میں مبتلا 24 ہزار 848 شہری جان کی بازی ہار گئے۔ملک بھر میں گزشتہ 1 روز میں شرحِ اموات 2 اعشاریہ 2 فیصد رہی۔ 

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 3 ہزار 84 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ وائرس کا شکار 65 مزید افراد انتقال کر گئے۔

کورونا کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 53 ہزار770 ٹیسٹ کیے گئے جس سے مجموعی ٹیسٹس کی تعداد 1 کروڑ 71 لاکھ 69 ہزار42 ہوگئی۔ملک بھر میں کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 5 اعشاریہ 73 فیصد رہی۔

مزید پڑھیں: کورونا سے 11لاکھ 19ہزار افراد متاثر، 24ہزار848 جاں بحق

Related Posts