عمران عباس کے غیر شادی شدہ ہونے سے متعلق سوال پر مداحوں کے دلچسپ جواب

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عمران عباس کے غیر شادی شدہ ہونے سے متعلق سوال پر مداحوں کے دلچسپ جواب
عمران عباس کے غیر شادی شدہ ہونے سے متعلق سوال پر مداحوں کے دلچسپ جواب

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے مشہورومعروف اداکار عمران عباس نے غیر شادی شدہ ہونے سے متعلق ایک سوال پوچھا جس پر مداحوں کے دلچسپ جوابات نے اداکار کو ورطۂ حیرت میں ڈال دیا ہے۔

فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں اداکار عمران عباس نے ایک تصویر شیئر کرکے پوچھا کہ کیا یہ درست ہے یا غلط؟ جبکہ تصویر میں پوچھا گیا سوال یہ تھا کہ کیا غیر شادی شدہ ہونا رشتہ قائم کرنے کے مقابلے میں کم ذہنی دباؤ کا حامل ہوتا ہے؟

معروف اداکار عمران عباس کی شیئر کی گئی تصویر میں کہا گیا کہ غیر شادی شدہ ہونا آپ کو غلط شخص سے رشتہ قائم کرنے کے مقابلے میں ذہنی دباؤ سے ہزار گنا زیادہ محفوظ رکھ سکتا ہے جس پر اداکار نے سوال کیا کہ کیا ایسا کہنا درست ہوگا؟

سوال کے ردِ عمل میں مداحوں نے دلچسپ ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے مزاحیہ جوابات دئیے۔ بعض نے اپنی زندگی کا دُکھڑا بیان کرنا شروع کردیا تو کچھ نے سوال کیا کہ کیا آپ کا اپنا دل کسی رشتے کے باعث ٹوٹ گیا یا رشتہ نبھانا مشکل ثابت ہورہا ہے؟

بہت سے سوشل میڈیا صارفین نے عمران عباس سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ غیر شادی شدہ رہنا شادی کرکے غلط رشتہ قائم کرنے سے بہتر ہے جس سے آپ کی ذہنی ہم آہنگی ہی نہ ہو۔ ایک مداح نے کہا کہ اپنے لیے کسی درست ساتھی کا انتخاب کریں۔ 

یہ بھی پڑھیں:  ڈرامہ سیریل تمہارے حسن کے نام پرعمران عباس کا شاعرانہ تبصرہ

Related Posts