افغانستان کی بدلتی ہوئی صورتحال، وزیر اعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

افغانستان کی بدلتی ہوئی صورتحال، وزیر اعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا
افغانستان کی بدلتی ہوئی صورتحال، وزیر اعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے افغانستان کی بدلتی ہوئی صورتحال اور قومی و معاشی نوعیت کے اہم معاملات پر گفت و شنید اور فیصلوں کیلئے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں افغانستان کی صورتحال پر کابینہ اراکین کو بریفنگ دی جائے گی۔ ملکی سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی کابینہ نے قومی سائبر سیکورٹی پالیسی کی منظوری دیدی

وفاقی کابینہ اراکین کو قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں سے آگاہ کیا جائے گا۔سیکریٹری داخلہ ملک بھر کی اہم شخصیات کیلئے سیکیورٹی پروٹوکول پر بریفنگ دیں گے۔ کابینہ کا اجلاس دن 12 بجے وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ہوگا۔

خیال رہے کہ اِس سے قبل وزیر اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ اجلاس کے دوران پاک فضائیہ اور بحریہ کو سرکاری زمین سے قبضے ختم کرنے کی ہدایت کی گئی۔

آج سے 2 ہفتے قبل وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیر اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت منعقعد ہوا جس میں اہم قومی و سیاسی امور پر گفتگو اور اہم فیصلے کیے گئے۔

 کابینہ اجلاس کے دوران پاکستان نیوی اور ائیر فورس کو ہدایت کی گئی کہ قبضہ کی گئی سرکاری زمینیں خالی کردیں جس میں خاص طور پر اسلام آباد کے نیشنل پارک کا علاقہ شامل ہے۔

مزید پڑھیں: کابینہ کی فضائیہ و بحریہ کو سرکاری زمین سے قبضے ختم کرنے کی ہدایت

Related Posts