پاکستان میں کورونا سے 11لاکھ 5ہزار افراد متاثر، اموات 24ہزار 500سے تجاوزکرگئیں

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا سے 11لاکھ 5ہزار افراد متاثر، اموات 24ہزار 500سے تجاوزکرگئیں
پاکستان میں کورونا سے 11لاکھ 5ہزار افراد متاثر، اموات 24ہزار 500سے تجاوزکرگئیں

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا سے 11 لاکھ 5 ہزار 300 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کا شکار 24 ہزار 573 شہری انتقال کر گئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 3 ہزار 221 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ وائرس میں مبتلا 95 مزید شہری جاں بحق ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: لعاب دہن کے نمونوں سے ایک گھنٹے میں کورونا کی تشخیص کرنے والی ڈیوائس تیار

کورونا کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 48 ہزار 181 ٹیسٹ کیے گئے جس سے مجموعی ٹیسٹس کی تعداد 1 کروڑ 69 لاکھ 50 ہزار 196 ہوگئی۔ملک بھر میں کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 6 اعشاریہ 68 فیصد رہی۔

سب سے زیادہ کورونا سے صوبہ پنجاب اور سندھ متاثر ہوئے۔ پنجاب میں 3 لاکھ 73 ہزار 718 کیسز اور 11 ہزار 412 اموات رپورٹ ہوئیں جبکہ سندھ میں کورونا سے 4لاکھ 13 ہزار 379 افراد متاثر اور 6ہزار475جاں بحق ہوئے۔

خیبر پختونخوا میں کورونا سے 1لاکھ 53  ہزار 134 افراد متاثر اور 4ہزار 679جاں بحق ہوئے، بلوچستان میں 31 ہزار 632 کیسز اور 335اموات رپورٹ ہوئیں۔ اسلام آباد میں 94ہزار402 شہری کورونا سے متاثر جبکہ 837انتقال کر گئے۔

گلگت بلتستان میں کورونا سے 9 ہزار 442 افراد متاثر جبکہ 166جاں بحق ہوئے۔ آزاد جموں و کشمیر میں 29 ہزار 593 کیسز اور 669اموات رپورٹ ہوئیں۔ ملک بھر میں کورونا سے اموات کی شرح 2اعشاریہ 2فیصد رہی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں وائرس کے 4 ہزار 291مریضوں نے کورونا کو شکست دے دی جس سے صحتیاب افراد کی تعداد 9 لاکھ 93 ہزار304 جبکہ ملک بھر میں فعال کیسز کی تعداد 87 ہزار 423ہوگئی۔

خیال رہے کہ اِس سے قبل پاکستان کے تمام ایئر پورٹس پر کورونا کے پی سی آر ٹیسٹ کی سہولت فراہم کردی گئی، بیرونِ ملک جانے والے مسافر ائیرپورٹس پر دستیاب پی سی آر کی سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔ 

 مختلف ایئر لائنز نے رواں ہفتے بیرون ممالک سفر کے لئے مسافروں کے پی سی آر ٹیسٹ کے لئے رابطے کرکے معاہدے کیے، جن کے تحت مختلف لیبارٹریز نے پی سی آر ٹیسٹ کی سہولت فراہم کرنے کیلئے خصوصی کاؤنٹرز قائم کرنا شروع کردئیے۔

مزید پڑھیں:  ایئر پورٹس پر کورونا کے پی سی آر ٹیسٹ شروع کردیئے گئے

Related Posts