نیویارک:اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ زندگیوں کے تحفظ کے لیے طالبان کو خود پر قابو رکھنا ہوگا۔
اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل سے خطاب میں انٹونیو گٹیریز نے کہا ہے کہ انھیں ملک بھر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
انہوں نے کہاکہ مجھے خاص کر افغانستان میں خواتین اور لڑکیوں کے ساتھ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تشویش ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم افغانستان کے لوگوں کو تنہا نہیں چھوڑ سکتے۔
انھوں نے کہا کہ کونسل کو اپنے پاس دستیاب تمام طریقوں کو استعمال کرنا ہوگا تاکہ افغانستان میں عالمی دہشت گردی کو روکا جاسکے اور انسانی حقوق کو یقینی بنایا جاسکے۔
مزید پڑھیں: اشرف غنی ڈالرز سے بھری 4 گاڑیاں لیکر فرار ہوئے، روس کا دعویٰ