یو اے ای، اسرائیل تعلقات میں بہتری،دبئی میں پہلے اسرائیلی بچے کی پیدائش

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

یو اے ای، اسرائیل تعلقات میں بہتری،دبئی میں پہلے اسرائیلی بچے کی پیدائش
یو اے ای، اسرائیل تعلقات میں بہتری،دبئی میں پہلے اسرائیلی بچے کی پیدائش

دبئی: متحدہ عرب امارات کے اسرائیل سے تعلقات کے بعد دبئی میں پہلے اسرائیلی بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کا کہنا ہے کہ بچے کی پیدائش ایسے موقع پر ہوئی ہے جب متحدہ عرب امارات (یو اے ای)اور اسرائیل تاریخی ابراہیم معاہدے کی پہلی سالگرہ منا رہے ہیں۔

دبئی میں پیدا ہونے والے پہلے اسرائیلی بچے کا نام میاسلمان ستاروستا لیمبرٹ رکھا گیا ہے۔ بچے کے والد دبئی میں اسرائیل کے قونصل جنرل ہیں۔

بچے کے والد کا کہنا تھا کہ ابراہیم معاہدے کے بعد یہ پہلا اسرائیلی بچہ ہے جس کی پیدائش یو اے ای میں ہوئی ہے اور یہ اعزاز کسی سے کم نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ وہ اس تاریخی لمحے کا حصہ بننے کے لیے پرجوش ہیں۔

دونوں ممالک میں بہت سی عادات مشترک ہیں اور ایک دوسرے کی عادات اپنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ دونوں ممالک ملک کر بہت کچھ کر سکتے ہیں۔

بچے کے والد کا مزید کہنا تھا کہ بہت سے اماراتی بچے اسرائیل میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں اور بہت سی اسرائیلی کمپنیاں متحدہ عرب امارات میں کام کر رہی ہیں تاہم ابھی یہ صرف شروعات ہیں۔

مزید پڑھیں: جہاز پر لٹک کر افغانستان سے فرار کی کوشش، 3نوجوان لقمہ اجل بن گئے، ویڈیو وائرل

واضح رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات اس وقت بحال ہوئے تھے جب ایک سال قبل امن معاہدہ کیا گیا تھا۔ اسرائیل نے یو اے ای میں اپنا قونصل خانہ جون میں قائم کیا تھا۔

Related Posts