حکومت پاک چین اقتصادی راہدی کی بروقت تکمیل کے لیے پرعزم ہے، وزیراعظم

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حکومت پاک چین اقتصادی راہدی کی بروقت تکمیل کے لیے پرعزم ہے، وزیراعظم
حکومت پاک چین اقتصادی راہدی کی بروقت تکمیل کے لیے پرعزم ہے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومتِ پاکستان پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کی بروقت تکمیل چاہتی ہے۔

ان خیالات کا اظہار وزیراعظم عمران خان نے چینی سفیر نونگ زونگ سے ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات میں پاک چین دوطرفہ تعلقات، سی پیک، ویکسین اور مختلف شعبوں میں تعاون پر بھی گفتگو کی گئی۔

ملاقات میں پاکستان اورچین کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری سمیت دیگر امور پر بھی بات چیت کی گئی۔

چینی سفیر نے چینی صدر اور وزیراعظم کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور وزیراعظم عمران خان کو یوم آزادی کی بھی مبارکباد پیش کی۔

اس موقع پر گفتگو میں کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھاکہ سی پیک منصوبہ خطے کی تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہوگا اور حکومت پاکستان سی پیک کی بروقت تکمیل چاہتی ہے۔

افغانستان سے متعلق گفتگو میں وزیراعظم کا کہنا تھاکہ افغانستان تنازع کا کوئی فوجی حل نہیں ہے اور افغان تنازع کے سیاسی حل کیلئے پاکستان اپنی حمایت جاری رکھے گا۔

یہ بھی پڑھیں : ترکی کے شمالی علاقوں میں سیلاب نے تباہی مچا دی، 27 افراد جاں بحق، درجنوں عمارتیں تباہ

Related Posts