کراچی: تحریک انصاف کراچی کی جانب سے جشن آزادی پاکستان کے موقع پر شجر کاری مہم کا اعلان کردیا گیا۔
تحریک انصاف کراچی کے صدر رکن سندھ اسمبلی خرم شیرزمان کا اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہماری شجر کاری مہم کا سلوگن لیٹس گرین کراچی ہے۔
خرم شیر زمان نے کہا کہ جشن آزادی کے موقع پر شہریوں کیلئے شجر کاری مہم کا آغاز کررہے ہیں، ہماری شجر کاری مہم کا سلوگن لیٹس گرین کراچی ہے۔
خرم شیر زمان نے کہا کہ وزیراعظم کے احکامات پر پنجاب اور دیگر صوبوں مہم زوروشور سے جاری ہے، ہم چاہتے ہیں کہ دیگر صوبوں کی طرح کراچی کو بھی سرسبز اور خوشنما کریں۔
انہوں نے کہا کہ بروز14 اگست جشن آزادی کے موقع پر پی ٹی آئی کراچی میں شجرکاری مہم کاانعقاد کررہی ہے، لیٹس گرین کراچی مہم کے تحت شہریوں میں ہزاروں کی تعداد میں پودے تقسیم کیے جائیں گے۔
مزید پڑھیں: وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا افغانستان میں پھنسے صحافیوں کے لئے اہم ویزا پالیسی اعلان