راولپنڈی:گلاس فیکٹری چوک میں اہلیان علاقہ گندے پانی کی سپلائی پر سراپا احتجاج

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
راولپنڈی:گلاس فیکٹری چوک میں اہلیان علاقہ گندے پانی کی سپلائی پر سراپا احتجاج
راولپنڈی:گلاس فیکٹری چوک میں اہلیان علاقہ گندے پانی کی سپلائی پر سراپا احتجاج

راولپنڈی:گلاس فیکٹری چوک یونین کونسل 31 32 میں واسا کی پانی سپلائی لائنوں سے گندے بدبودار پانی کی سپلائی جاری، اہلیان علاقہ کا احتجاج۔

گلاس فیکٹری چوک میں اہلیان علاقہ نے احتجاج کیا،احتجاجی مظاہرین نے بینرز ہاتھوں میں بینرز اٹھا رکھے تھے، جن پر لکھاتھا کہ گندے بدبودار پانی کی سپلائی کے ضابطے ہم نہیں مانتے،واسا والوں صاف پانی دو اور واسا حکام مقامی ایم این اے شیخ راشد شفیق اور ایم پی اے راجہ راشد حفیظ کے خلاف نعرہ بازی کی گئی۔

احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے سٹیزن ایکشن کمیٹی کے چیئرمین نے کہا کہ شہر مسائل کا گھڑ بن چکا ہے، منتخب نمائندے خود اور اپنے گھر والوں کو منرل واٹر استعمال کرواتے ہیں اور عوام گندہ پانی استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔

گندے بدبودار پانی سے اہلیان علاقہ ہپٹائٹس سی،گردے اور جلدی جان لیوا بیماریوں میں مبتلا ہوجاتے ہیں، ایک تو پانی کی بندش اور جو گھروں میں آتا ہے وہ بھی گندہ اور بدبودار۔شہر کا سب سے بڑا مسئلہ پانی کا ہے۔

وفاقی وزیر شیخ رشید نے الیکشن کے دوران پنڈی کی عوام سے وعدہ کیا تھا کہ غازی بروتھا سے پانی کی پائپ لائن لائیں گے اور پانی کا مسئلہ حل کریں گے لیکن ابھی تک مسئلہ حل نہیں کیا گیا۔

ہم وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پانی کی زیر زمین بوسیدہ پائپ لائنیں نئی ڈالی جائے تاکہ لوگوں کو صاف شفاف پانی میسر آسکے۔