اسلام آباد: وفاقی حکومت نے 9 اور 10 محرم الحرام عام تعطیل کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے 9 اور10 محرم الحرام کی مناسبت سے 18 اور 19 اگست بروز بدھ اور جمعرات کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے، وزارت داخلہ کی جانب سے جس کاباضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
محرم الحرام میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر 9 اور 10 محرم کو ملک کے مختلف اضلاع میں موبائل فون سروس بند رہنے کا بھی امکان ہے۔
مزید پڑھیں: محرم الحرام کی آمد، ایس ایس پی اور رینجرز کا ضلع قمبر کا فلیگ مارچ، سیکورٹی کا جائزہ لیا