ایمازون کا لارڈ آف دی رنگز کی شوٹننگ نیوزی لینڈ سے برطانیہ منتقل کرنے کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایمازون کا لارڈ آف دی رنگز کی شوٹننگ نیوزی لینڈ سے برطانیہ منتقل کرنے کا فیصلہ
ایمازون کا لارڈ آف دی رنگز کی شوٹننگ نیوزی لینڈ سے برطانیہ منتقل کرنے کا فیصلہ

ایمازون اسٹوڈیوز نے  لارڈ آف دی رنگز کے دوسرے سیزن کی شوٹنگ نیوزی لینڈ سے برطانیہ منتقل کرنے کا فیصلہ ہے جس پر نیوزی لینڈ حکومت نے افسوس کا اظہار کیا۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے جنگل، پہاڑ اور دیگر خوبصورت مناظر لارڈ آف دی رنگز میں ایمازون سیریز کے شائقین کو لبھا رہے تھے تاہم اسٹوڈیوز نے اعلان کیا ہے کہ شوٹنگ جلد ہی برطانیہ منتقل کردی جائے گی۔

شوٹنگ کی منتقلی کے متعلق اسٹوڈیوز کا کہنا ہے کہ ہم اپنی پروڈکشن کے دائرۂ کار کو برطانیہ میں توسیع دینے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں جبکہ ایمازون کی متعدد سیریز پہلے ہی برطانیہ میں اپنی شوٹنگ کا عمل جاری رکھے ہوئے ہیں۔

دوسری جانب نیوزی لینڈ حکومت کا کہنا ہے کہ ہمیں ایمازون اسٹوڈیوز کے فیصلے سے مایوسی ہوئی جس سے ہمیں گزشتہ روز آگاہ کیا گیا۔ ہم نے اسٹوڈیوز کو نصیحت کی ہے کہ جون 2022 تک پہلے سیزن کی شوٹنگ جاری رکھیں۔

دوسرے سیزن کی شوٹنگ برطانیہ میں آئندہ برس شروع ہوگی۔ لارڈ آف دی رنگز کے ٹی وی ورژن کا آغاز آئندہ برس ستمبر میں ہوگا۔نیوزی لینڈ حکومت کے مطابق ایمازون اسٹوڈیوز نے پہلے سیزن کیلئے 46 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز کی رقم مختص کی تھی۔

لارڈ آف دی رنگز سیریز کے 5 سیزنز ہوں گے۔ ایمازون اسٹوڈیوز کا کہنا ہے کہ یہ ہماری سب سے مہنگی ٹی وی سیریز ہوگی جس کا پہلا سیزن دنیا بھر کی 240 اقوام کے ناظرین و سامعین کیلئے دستیاب ہوگا جس کی نئی اقساط ہفتہ وار نشر کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: ثمر خان کے ٹو کے بیس کیمپ پر پہنچنے والی پہلی خاتون سائیکلسٹ بن گئیں

Related Posts