پاکستان میں کورونا سے 10لاکھ 89ہزار افراد متاثر، 24ہزار266جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا سے 10لاکھ 89ہزار افراد متاثر، 24ہزار266جاں بحق
پاکستان میں کورونا سے 10لاکھ 89ہزار افراد متاثر، 24ہزار266جاں بحق

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا سے 10 لاکھ 89 ہزار 913 افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ وائرس کا شکار 24 ہزار 266 شہری جاں بحق ہوگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 4 ہزار 619 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ وائرس میں مبتلا 79 مزید افراد انتقال کر گئے۔

یہ بھی پڑھیں: ویکسین نہ لگوانے والے اساتذہ کو اسکول آنے کی اجازت نہیں۔حکومت

کورونا کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 59 ہزار 504 ٹیسٹ کیے گئے جس سے مجموعی ٹیسٹس کی تعداد 1 کروڑ 67 لاکھ 35 ہزار 31 ہوگئی۔ملک بھر میں کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 7 اعشاریہ 76 فیصد رہی۔

سب سے زیادہ کورونا سے صوبہ پنجاب اور سندھ متاثر ہوئے۔ پنجاب میں 3 لاکھ 69 ہزار 358 کیسز اور 11 ہزار 307 اموات رپورٹ ہوئیں جبکہ سندھ میں کورونا سے 4لاکھ 7 ہزار 892افراد متاثر اور 6ہزار355جاں بحق ہوئے۔

خیبر پختونخوا میں کورونا سے 1لاکھ 50 ہزار 708افراد متاثر اور 4ہزار 624جاں بحق ہوئے، بلوچستان میں 31 ہزار 396 کیسز اور 332اموات رپورٹ ہوئیں۔ اسلام آباد میں 92ہزار768 شہری کورونا سے متاثر جبکہ 827انتقال کر گئے۔

گلگت بلتستان میں کورونا سے 9 ہزار 137 افراد متاثر جبکہ 161جاں بحق ہوئے۔ آزاد جموں و کشمیر میں 28 ہزار 654 کیسز اور 660اموات رپورٹ ہوئیں۔ ملک بھر میں کورونا سے اموات کی شرح 2اعشاریہ 2فیصد رہی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں وائرس کے 3 ہزار 937مریضوں نے کورونا کو شکست دے دی جس سے صحتیاب افراد کی تعداد 9 لاکھ 79 ہزار 411 جبکہ ملک بھر میں فعال کیسز کی تعداد 86 ہزار 236ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: برطانیہ میں کورونا سے اموات میں اچانک غیرمعمولی اضافہ

Related Posts