لاہور: سیف الرحمان کی بیٹی اور مریم نواز کے بیٹے کی شادی طے پا گئی، عائشہ سیف اور جنید صفدر کا نکاح 22اگست کو لندن میں ہوگا۔
ذرائع کے مطابق نکاح کی تقریب کا دعوت نامہ مہمانوں کو بھیج دیا گیا،نکاح کی تقریب لینز برو میں ہائیڈپارک کارنر میں ہوگی، واضح رہے کہ سیف الرحمان مسلم لیگ کے دور حکومت میں احتساب بیورو کے سربراہ رہ چکے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ میاں نواز شریف زیادہ وقت پارک لین کے فلیٹ میں ہی گزارتے ہیں اورسابق وزیراعظم نواز شریف کو باہر بھجوانے میں احتساب کمیشن کے سابق سربراہ سیف الرحمن نے اہم کردار ادا کیا۔
وہ نواز شریف کے لیے قطر میں بیٹھ کر مکمل انتظامات کرتے ر ہے۔سیف الرحمن اور نواز شریف ویسے تو پرانے دوست ہیں تاہم وہ جلد ہی رشتہ دار بھی بن جائیں گے۔
مزید پڑھیں: نور مقدم کیس، آلۂ قتل پر ظاہر جعفر کے فنگرپرنٹس موجود، مقتولہ سے زیادتی کی تصدیق