دُنیا بھر میں کورونا سے 20کروڑ 48لاکھ افراد متاثر، 43لاکھ 27ہزار ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دُنیا بھر میں کورونا سے 20کروڑ 48لاکھ افراد متاثر، 43لاکھ 27ہزار ہلاک
دُنیا بھر میں کورونا سے 20کروڑ 48لاکھ افراد متاثر، 43لاکھ 27ہزار ہلاک

جنیوا:  دُنیا بھر میں کورونا سے 20 کروڑ 48 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ وائرس میں مبتلا 43 لاکھ 27 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق دُنیا کے 200سے زائد ممالک اور خطوں میں کورونا سے مجموعی طور پر 20کروڑ 48لاکھ 30 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کا شکار 43لاکھ 27 ہزار 154افراد جان کی بازی ہار گئے۔

وائرس سے متاثرہ 1 لاکھ 790 افراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 1 کروڑ 65لاکھ 42 ہزار182 ہو گئی۔وائرس کے1 کروڑ 64 لاکھ 41 ہزار392 مریضوں کو معمولی تکالیف کا سامنا ہے۔

دُنیا بھر میں 18 کروڑ 39لاکھ 30ہزار 694 افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔سب سے زیادہ 3 کروڑ 68لاکھ 92 ہزار215 افراد امریکا میں جبکہ 3 کروڑ 20 لاکھ 36 ہزار 511 افراد بھارت میں وائرس کا شکار ہوئے۔

امریکا میں کورونا کے باعث 6لاکھ 34 ہزار662 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ بھارت میں وائرس کا شکار4 لاکھ 29 ہزار 183 افراد جاں بحق ہوئے۔ برازیل میں 2 کروڑ 2 لاکھ 13ہزار 388 افراد متاثر جبکہ 5 لاکھ 64ہزار890 انتقال کر گئے۔

قبل ازیں دنیا بھر میں کورونا سے 1 لاکھ ہلاکتیں 79 دنوں میں جبکہ 10 لاکھ ہلاکتیں 235 روز میں ہوئیں۔اموات کی تعداد 10 سے 20 لاکھ تک پہنچنے میں 118 مزید دن لگے۔اگلی 10لاکھ ہلاکتیں 91 جبکہ 40 لاکھ ہلاکتیں 523 دن میں ہوئیں۔ 

خیال رہے کہ اِس سے قبل پاکستان میں کورونا سے 10 لاکھ 80 ہزار 360 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کا شکار 24 ہزار 85 شہری انتقال کر گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 4 ہزار 856 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ وائرس میں مبتلا 81 مزید شہری زندگی کی بازی ہار گئے۔

مزید پڑھیں: کورونا سے 10لاکھ 80ہزار افراد متاثر، 24ہزار85جاں بحق

Related Posts