کراچی: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ صوبہ سندھ کے معاشی حالات کرپشن کی وجہ سے ابتر ہوئے ہیں ۔کراچی کے مسائل کو حل کرنا صوبائی حکومت کا کام ہے لیکن عوامی فلاح و بہبودکو مد نظر رکھتے ہوئے وفاق اپنے وسائل کے مطابق شہرکے مسائل کے حل میں اپنا حصہ ڈال رہا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے گورنر ہاؤس میں پاکستان تحریک انصاف کے ارکان سندھ اسمبلی سے ملاقات کی۔اس موقع پر گورنر سندھ عمران اسماعیل ، وفاقی وزیر پارلیمانی امور اعظم خان سواتی، وزیر منصوبہ بندی مخدوم خسرو بختیار، وزیر بحری امور سید علی زیدی، وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا، معاون خصوصی ندیم بابر اور ممبر قومی اسمبلی اسد عمر بھی موجودتھے ۔
ارکان اسمبلی نے وزیراعظم کو اپنے حلقوں میں ہونے والے ترقیاتی کاموں اور مسائل سے آگاہ کیا۔عمران خان نے کہا کہ کراچی ملک کا معاشی حب ہے۔وفاقی حکومت کو کراچی میں پانی ، ٹرانسپورٹ، ویسٹ مینجمنٹ اور عوام کو درپیش دیگر مسائل کا مکمل ادارک ہے۔ بدقسمتی سے ماضی میں کراچی کی عوام اور کراچی کے مسائل کو نظر انداز کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کے استقبال کیلئے وزیراعلیٰ سندھ کونہیں بلایاگیا، مرتضیٰ وہاب