ارباب رحیم مطلوبہ نتائج دینے میں ناکام، پی ٹی آئی کا سندھ میں نئے مہرے آزمانے کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PTI

کراچی:تحریک انصاف کی جانب سے سندھ میں ارباب غلام رحیم کو فعال کرنے کا منصوبہ ناکام ہونے کے بعد مہر قبیلے کوآزمانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

جی ڈی اے رہنماچیف سردار علی گوہر خان مہر اور انکے قریبی اتحادی میر ہالار خان پتافی کو میدان میں اتارنے کا منصوبہ تیار ہو گیا ہے،آئندہ چند روز میں دونوں رہنمائوں کو اہم ذمہ داریاں دیے جانے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں:حکومت کا بڑا فیصلہ، سندھ میں انتقال کرنیوالے سرکاری ملازمین کی تنخواہ جاری رہے گی

پیپلز پارٹی کی جانب سے ارباب غلام رحیم کے بھتیجے ارباب لطف اللہ کو وزیر اعلی سندھ کا معاون خصوصی مقرر کرنے کے بعد پاکستان تحریک انصاف نے سیاسی چالوں کا جواب سیاست سے دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

اس ضمن میں صوبائی وزیر عبدالباری پتافی کے چھوٹے بھائی ہالار خان پتافی کو گھوٹکی میں ان کے مد ِ مقابل کھڑا کرنے کی حکمت ِ عملی مرتب کی گئی ہے جبکہ مہر قبیلے کو سندھ کی حکمرانی کی دعویدار جماعت کو ٹف دینے کے لیے بڑی ذمہ داری دینے کا مسودہ تیار کیا گیا ہے۔

چند روز قبل علی گوہر خان مہر کی وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے ہونے والی ملاقات بھی اہم تصور کی جا رہی ہے۔

واضح رہے چند روز قبل پی ٹی آئی کی جانب سے سندھ میں سیاسی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے سابق صوبائی وزیر نادر اکمل لغاری کو بھی اہم ذمہ داری دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا تاہم ان کی جانب سے طبیعت ناساز ہونے کے باعث تحریک انصاف کی تمام تر پیشکش سے معذرت کرتے ہوئے انکی جگہ ہالار خان پتافی کو ذمہ داری دینے کامطالبہ کیا گیا تھا۔

Related Posts